The Dawn News - Sport - Cricket

نیوزی لینڈ سے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی دو میچوں کے لیے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے اور شاہین شاہ آفریدی کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 16نومبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں 24نومبر سے دبئی میں مدمقابل ہوں گی جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3دسمبر سے ابوظہبی میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف 4 سال بعد پہلی فتح

اعلان کردہ اسکواڈ میں آسٹریلیا سے سیریز کے لیے ڈراپ کیے جانے والے محمد عامر ایک بار پھر قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ وہاب ریاض کو بھی ناقص کارکردگی پر صرف ایک سیریز کے بعد ہی ڈراپ کردیا گیا۔

اوپنر فخر زمان اور آل راؤنڈر شاداب خان کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا اور انہیں آرام کا موقع فراہم کیا گیا جبکہ ان کی جگہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے سعد علی قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کا انعام مل گیا اور انہیں بھی پہلی مرتبہ پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، عامر ڈراپ

نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

سرفراز احمد(کپتان)، محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق، سعد علی، بابر اعظم، یاسر شاہ، بلال آصف، محمد عباس، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور میر حمزہ۔