The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پاکستان کے 80 فیصد غریب عوام دیہی علاقوں میں رہائش پذیر ہیں، ورلڈ بینک
اسلام آباد: پاکستان کے دیہی علاقے شہری علاقوں کے مقابلے میں غریب تر اور تقریباً تمام سہولیات سے محروم ہیں، غربت میں کمی سے شہری، دیہی علاقوں میں موجود خلا زیادہ کم نہیں ہوسکی ہے۔

ورلڈ بینک کی ’اسٹیٹ آف واٹر سپلائی، سینیٹیشن اینڈ پاورٹی ان پاکستان‘ کے نام سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں غربت کی شرح سب سے زیادہ ہے جس میں 62 فیصد دیہی آبادی غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزار رہی ہیں۔

تاہم دیہی اور شہری علاقوں میں خلا 30 فیصد پوائنٹس کے ساتھ سب سے زیادہ سندھ میں دیکھی گئی جبکہ اس کے مقابلے میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بالترتیب 13 اور 15 فیصد پوائنٹس سامنے آئے۔

مزید پڑھیں: غربت سے امیری تک پہنچنے میں مددگار عادتیں

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے دیہی علاقوں میں غربت شہری علاقوں سے دگنی، 36 بمقابلہ 18 فیصد ہے اور یہ خلا 02-2001 سے تبدیل نہیں ہوا ہے۔

دیہی علاقوں کو شہری علاقوں میں تبدیل کرنے کی رفتار میں انتہائی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے 2014 میں ملک کی صرف 35 فیصد آبادی شہری علاقوں میں رہتی تھی، اس خلا سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کے 80 فیصد غریب عوام دیہی علاقوں میں رہتے ہیں۔

دیہی گھریلو ضروریات میں بھی تقریباً تمام زاویوں سے سہولیات کا فقدان ہے۔

قومی سطح پر شہری علاقوں کے مقابلے میں دیہی علاقوں میں پرائمری اسکول میں 13 فیصد پوائنٹس کم بچوں کے داخلے ہوتے ہیں جبکہ مڈل اسکول میں یہ شرح 11 فیصد پوائنٹس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک تہائی پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے

لڑکیوں کے لیے یہ خلا بالترتیب 17 اور 14 فیصد رہی۔

دیہی علاقوں میں خواتین کی شرح خواندگی 28 فیصد رہی جو شہری علاقوں سے آدھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے 3 اضلاع غریب ترین تصور کیے جاتے ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بڑے شہروں جیسے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گجرانوالہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ملتان اور بہاولپور کے اضلاع میں ہی امتیازی سلوک پایا جاتا ہے۔

آبادی کے حساب سے پاکستان کے غریب عوام کی بڑی تعداد پنجاب اور سندھ کے بڑے شہروں، کراچی فیصل آباد اور لاہور میں رہتی ہے۔

یہ خبر ڈان اخبار میں 11 نومبر 2018 کو شائع ہوئی