The Dawn News - Pakistan - Sindh

کراچی: ایمپریس مارکیٹ کے اطراف ایک ہزار سے زائد دکانیں مسمار
کراچی: شہرِ میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن مزید تیز کرتے ہوئے شہر کے قدیم علاقے صدر میں واقع مشہور و معروف ایمپریس مارکیٹ کے اطراف میں واقع 4 مارکیٹوں میں ایک ہزار سے زائد دکانوں کو مسمار کردیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تجاوزات کے خلاف حالیہ آپریشن سپریم کورٹ کی ہدایت پر کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر شروع کیا جس میں انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل ہے۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران کوئی خاص مزاحمت دیکھنے میں نہیں آئی سوائے ایک دکاندار کے جس نے احتجاجاً اپنی دکان کو نذرِ آتش کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں تجاوزات 15 روز میں ختم کرانے کا حکم

حکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں احتجاج کرنے والے مظاہرین سے مذاکرات کیے جس کے بعد انہوں نے دھرنا ختم کردیا۔

دوسری جانب دکانداروں نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ نے کمشنر کراچی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والے سمجھوتے کی خلاف ورزی کی جس کے تحت دکانداروں کو اتوار کی دوپہر تک اپنا سامان منتقل کرنا تھا۔

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ایمپریس مارکیٹ کے اصل ماسٹر پلان پر عمل کیا جائے گا—فوٹو:سید آصف علی

مذکورہ آپریشن کے بعد صدر میں واقع کپڑے، خشک میوہ جات اور پرندوں کی مارکیٹ اب نہیں رہی۔

کے ایم سی انتظامیہ  نے ہفتے کی رات اس آپریشن کے لیے پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی کثیر تعداد کے ہمراہ بھاری مشینری مارکیٹ پہنچا دی تھی۔

جس کے بعد صبح 7 بجے سے ایمپریس مارکیٹ جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا جبکہ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہم  نے ایک ہزار 43 دکانیں مسمار کی ہیں۔

کے ایم سی کے ڈائریکٹر انسدادِ تجاوزات بشیر احمد صدیقی کا کہنا تھا ایمپریس مارکیٹ کو 15 روز کے اندر اس کی اصل حالت میں بحال کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے مشترکہ ٹیم بنانے کا حکم

تاجروں کا کہنا ہے کہ اس آپریشن نے 45 کروڑ روپے کا نقصان ہوا—فوٹو انور عباس

اس ضمن میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کے ایم سی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ انسدادِ تجاوزات پولیس، کے ایم سی کے حکام اور ضلعی پولیس کے افسران پر مشتمل ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جو مستقبل میں صدر میں تجاوزات کا سدِ باب کرے گی۔

اس بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ایمپریس مارکیٹ کے اطراف میں خوبصورت پارک بنائے جائیں گے، غیر قانونی دکانیں پارکوں کی جگہ پر بنائی گئی تھیں جس کی وجہ سے مارکیٹ کا اصل ماسٹر پلان تبدیل ہوگیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف حالیہ آپریشن چیف جسٹس پاکستان اور وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر کیا جارہا ہے۔

انہوں نے وعدہ کیا کہ جو دکاندار 30 سالہ معاہدے کے تحت کے ایم سی کو کرایہ ادا کررہے تھے انہیں شہر میں قائم کے ایم سی کی دیگر مارکیٹوں میں متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 'ترقیاتی کام اور تجاوزات، ٹریفک حادثات کے ذمہ دار'

میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے عملدرآمد کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی اور شفاف طریقے سے متاثرہ دکانداروں کو متبادل فراہم کیا جائے گا۔

آپریشن کے لیے بھاری مشینری رات میں ہی پہنچا دی گئی تھی—فوٹو:انور عباس

دوسری جانب دکانداروں نے دعویٰ کیا کہ 4 مارکیٹوں میں ایک ہزار سے زائد دکانیں تباہ کرنے سے 45 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی کے ساتھ ہونے والے مذکرات میں دکانداروں کو اپنا سامان منتقل کرنے کے لیے اتوار کی دوپہر تک کا وقت دیا گیا تھا اس کے باوجود انتظامیہ نے صبح 7 بجے آپریشن کا آغاز کردیا۔

مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر اقبال کاکڑ کا کہنا تھا کہ تمام متاثرہ افراد آج ملاقات کر کے معاوضے اور متبادل جگہوں کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیں گے کیوں کہ اس سے ہزاروں افراد کا روزگار متاثر ہوا ہے۔