The Dawn News - Pakistan - Islamabad

اسلام آباد میں غریبوں کی زمین پر قبضہ کرنے والوں سے رعایت نہیں برتی جائے،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں سیکیورٹی اور تعلیمی اداروں میں منشیات کےاستعمال کےخلاف جاری مہم کو مزید منظم کرنے کے لیے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی ہے کہ دارالحکومت کے مضافات میں غریبوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدرات وفاقی دارالحکومت کے متعلقہ مسائل کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا  اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی، وزیراعظم کے معاون  خصوصی علی نواز اعوان، اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی  راجا خرم نواز، سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی پولیس و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کو وفاقی دارالحکومت کی مجموعی صورت حال، امن و امان، قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن و دیگر امور پر سیکرٹری داخلہ نے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے  وزیر مملکت  داخلہ شہریار آفریدی، معاون خصوصی علی نواز اعوان اور راجا خرم نواز کو اسلام آباد  کے لیے خصوصی پیکج تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے زبانی حکم پر ہونے والا آئی جی کا تبادلہ روک دیا

اجلاس میں اسلام آباد میں لینڈ مافیا، ڈرگ ڈیلرز اور خصوصاً تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف جاری مہم کو مزید منظم کرنے اور اسے موثر بنانے کے لیے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں ایک رابطہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا جبکہ علی نواز اعوان اور راجا خرم نواز کمیٹی کی رہنمائی کریں گے۔

وزیراعظم نے وفاقی دارالحکومت میں پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر کے لیے آئی جی اسلام آباد سے سفارشات بھی طلب کیں۔

وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ اسلام آباد اور اس کے مضافات میں غریبوں کی زمینیں ہتھیانے اور ان پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مزید پڑھیں:اعظم سواتی کے فارم ہاؤس میں داخلہ، خواتین سمیت 5 افراد جیل منتقل

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت کو ماڈل سٹی بنانے اور اس میں بلا تفریق و امتیاز قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس، اسلام آباد انتظامیہ و دیگر ادارے ہر ممکنہ تعاون فراہم کریں۔

لینڈ مافیا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں لینڈ مافیا بالکل برداشت نہیں کروں گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملک میں طبقاتی قانون کا رواج ہے جہاں بااثر لوگوں کے جرائم سے چشم پوشی جبکہ غریب کو سزا دی جاتی ہے لیکن پی ٹی آئی حکومت اس روایت کوبدلنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کی زمینوں پر ناجائز قبضے کرنے والوں اور لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن عوام اور میڈیا کو ساتھ لے کر آگے بڑھایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:جے آئی ٹی نے اعظم سواتی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

خیال رہے کہ اسلام آباد کے آئی جی کے حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سے پیدا ہونے والے معاملے پر سپریم کورٹ میں کیس زیرسماعت ہے جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق تشکیل دی گئی جے آئی ٹی نے وفاقی وزیر کے خلاف تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ہے۔

جے آئی ٹی نے سی ڈی اے سے اعظم سواتی کی رہائش گاہ کے حوالے سے معلومات بھی طلب کر رکھی ہیں۔

یاد رہے کہ اعظم سواتی کی رہائش گاہ کے قریب رہائش پذیر خانہ بدوشوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا اور وفاقی وزیر کا موقف تھا کہ وہ لوگ غیر قانونی طور پر وہاں رہائش پذیر ہیں۔