The Dawn News - Food

کیا آلو کھانے سے واقعی وزن بڑھتا ہے؟
آلو کا شمار اس سبزی میں کیا جاتا ہے جسے دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

فرینچ فرائز بنانے ہوں، پکوڑے تلنے ہوں، آلو کا سموسہ ہو یا پھر آلو کی ترکاری، اس سبزی کو ہر انداز میں شوق سے کھایا اور کھلایا جاتا ہے۔

تاہم آلو کے بارے میں ہمیشہ یہی کہا جاتا ہے کہ اگر کسی کو اپنا وزن کم کرنا ہے تو اسے سب سے پہلے آلو کھانا چھوڑنے پڑیں گے۔

کئی افراد وزن کم کرنے کی جدوجہد میں اپنی غذا میں سے آلو کو بالکل باہر کردیتے ہیں۔

ایسا کرنا ان افراد کی ڈائٹ کے لیے تو صحیح ہے جو وزن کم کرنے کی جدوجہد میں کاربوہائڈریٹس سے دوری اختیار کرلیں۔

تاہم آلو کے حوالے سے ایسا بھی کہا جاتا ہے کہ اس کے صحت پر بھی کئی منفی اثرات سامنے آسکتے ہیں، جیسے ہائی بلڈ شوگر یا ڈیابیطس کا خطرہ بڑھ جانا یا پھر ہائی پلڈ پریشر کا مسئلہ۔

کئی ڈاکٹرز ایسی صورتحال میں آلو کھانے سے منع ہی کرتے ہیں جو بہت حد تک صحیح بھی ہے۔

تاہم اس سبزی کے حوالے سے یہ کہنا بھی غلط نہیں ہوگا کہ یہ اتنا بھی خطرناک نہیں جتنا اس سے لوگوں کو ڈرایا جاتا رہا ہے۔

آپ کی غذا میں آلو کسی ولن کا کردار ادا نہیں کررہا، کئی تحقیقات میں ایسا ضرور بتایا گیا کہ زیادہ آلو کھانے کی وجہ سے موٹاپا بڑھتا ہے، تاہم جرنل آف امریکن یونیورسٹی کی سامنے آنے والی ایک تحقیق میں آلو کو اس حد تک صحت کے لیے مضر قرار نہیں دیا گیا۔

یونیورسٹی نے چند ایسے طلبہ پر تحقیق کی جو وزن کم کرنے کے لیے کم کیلوری کی ڈائٹ فالو کررہے تھے۔

ان طلبہ کے 2 گروپ بنائے گئے، جن میں سے ایک کی ڈائٹ میں سے آلو ہٹادیے گئے جبکہ دوسرے گروپ نے آلو کو اپنی ڈائٹ کا حصہ رکھا۔

محققین نے اس بات کا اندازہ لگایا کہ وہ گروپ جس نے آلو کو اپنی ڈائٹ کا حصہ بنا کر رکھا، اس کے وزن کم ہونے پر آلو کھانے کا کوئی منفی اثر سامنے نہیں آیا۔

تو کیا واقعی آلو وزن کم کرنے کے عمل میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں؟

دراصل اگر آپ ایک صحت مند ڈائٹ فالو کریں اور جنک فوڈ سے دوری اختیار کرلیں تو آپ کا وزن اتنی آسانی سے نہیں بڑھے گا۔

آلو تو وزن کم کرنے میں مدد بھی دیتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ سبزی غذائیت سے بھرپور ہے جو ہمارے قوت مدافعت کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

ڈاکٹرز نے مشورہ دیا کہ اگر آلو کو صحیح انداز میں پکا کر لو کیلوری ڈائٹ کا حصہ بنایا جائے تو اس سے وزن نہیں بڑھے گا۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔