The Dawn News - Pakistan - Islamabad

نظر ثانی اپیل: 'آسیہ بی بی پاکستان نہیں چھوڑ سکتیں'
اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی جنہیں توہین مذہب کیس میں سپریم کورٹ نے بری کیا ہے، نظر ثانی اپیل کی وجہ سے ملک چھوڑ کر نہیں جا سکتیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’آسیہ بی بی یہیں ہیں، نظر ثانی اپیل کی سماعت ہورہی ہے، وہ یہاں سے کیسے جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد سے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ان کے بیرون ملک جانے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

مزید پڑھیں: آسیہ بی بی رہائی: پاکستان کا 'نئی امریکی پابندیوں سے بچنے کا امکان'

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’اس میں کوئی تنازع نہیں، وہ یہیں ہیں‘۔

قانونی طور پر آسیہ بی بی کے بیرون ملک جانے پر کوئی پابندی نہیں تاہم حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کی قیادت سے معاہدہ کیا تھا جس میں انہوں نے مسیحی خاتون کی نظر ثانی اپیل کے فیصلے تک بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کا کہا تھا۔

عدالت عظمیٰ میں آسیہ بی بی کیس کے شکایت کنندہ قاری سلام کی جانب سے نظر ثانی اپیل دائر کی جاچکی ہے۔

بین الاقوامی کمیشن برائے جیورسٹ کی لیگل ایڈوائزر ریما عمر کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی آزاد ہیں اور پاکستانی قانون کے مطابق ان کی آزادی کو روکا نہیں جاسکتا، وزیر خارجہ کا بیان عوام کے بنیادی حقوق کی نفی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے آسیہ بی بی کے معاملے پر کینیڈا سے بات چیت کی تصدیق کردی

خیال رہے کہ مختلف ممالک نے آسیہ بی بی کو پناہ دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

کینیڈا کے وزیر خارجہ نے اس معاملے پر چند روز قبل وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ بھی کیا تھا جبکہ آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک بھی نیدرلینڈ میں پناہ لے چکے ہیں۔

یہ خبر ڈان اخبار میں 15 نومبر 2018 کو شائع ہوئی