The Dawn News - Sport - Cricket

ابوظہبی میں نیوزی لینڈ 153رنز پر ڈھیر، پاکستان کی پوزیشن مستحکم
ابوظہبی: نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے اور 153 رنز پر مہمان ٹیم کو آؤٹ کرنے کے بعد دو وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنا لیے ہیں۔

ابوظہبی میں کھیلے جا رہے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا جو صحیح ثابت نہیں ہوا اور قومی ٹیم ابتدا سے ہی میچ پر حاوی رہی۔

نیوزی لینڈ کے اوپنرز اپنی ٹیم کو 20 رنز کا آغاز ہی فراہم کر سکے اور محمد عباس نے جیت راول کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پاس ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے کا موقع

اسکور 35 تک ہی پہنچا تھا کہ سرفراز احمد لیگ اسپنر یاسر شاہ کو باؤلنگ کے لیے لے کر آئے اور انہوں نے چوتھی ہی گیند پر وکٹ لے کر کپتان کے اعتماد کو درست ثابت کر دکھایا۔

تاہم نیوزی لینڈ کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب 39 کے مجموعے پر ٹیم کے سب سے تجربہ کار بلے باز روس ٹیلر بھی یاسر کی وکٹ بن گئے۔

39 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد کپتان کین ولیمسن کا ساتھ دینے ہنری نکولس آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی باؤلرز کا ڈٹ کر سامنا کیا اور کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

ولیمسن اور نکولس نے چوتھی وکٹ کے لیے 72 رنز جوڑے ہی تھے کہ 28 رنز بنانے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز محمد عباس کی باہر جاتی ہوئی گیند کو چھیڑنے کی کوشش میں وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔

کین ولیمسن انجری سے نجات پانے کے بعد اپنی روایتی فارم میں نظر آئے لیکن نصف سنچری کی تکمیل کے بعد حسن علی کی گیند پر غیر ضروری شاٹ نے ان کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا، انہوں نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے بعد نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی اور پاکستانی باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سبب تمام کھلاڑی یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے اور پوری ٹیم 153رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کی آخری 7 وکٹیں صرف 42 رنز کے اضافے سے گریں۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ محمد عباس، حسن علی اور حارث سہیل نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو امام الحق اور محمد حفیظ نے ٹیم کو 27 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن پھر دونوں ہی اوپنرز چھ گیندوں کے فرق سے بالترتیب کولن ڈی گرینڈ ہوم اور ٹرینٹ بولٹ کی وکٹ بن گئے۔

اس کے بعد تجربہ کار اظہر علی کا ساتھ دینے حارث سہیل آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے دن کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

جب میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے دو وکٹ کے نقصان پر 59 رنز بنائے تھے اور اسے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 94 رنز درکار ہیں، اظہر 10 اور حارث 22 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: سرفراز احمد(کپتان)، امام الحق، محمد حفیظ، اظہر علی، حارث سہیل، بابر اعظم، اسد شفیق، حسن علی، بلال آصف، محمد عباس اور یاسر شاہ پر مشتمل ہے۔

نیوزی لینڈ: کین ولیمسن(کپتان)، جیت روال، ٹام لیتھم، روس ٹیلر، بی جے واٹلنگ، ہنری نیکولس، کولن ڈی گرانڈہوم، نیل ویگنر، اعجاز پٹیل، ٹرینٹ بولٹ اور اش سودھی شامل ہیں۔