The Dawn News - Pakistan - Islamabad

آئی ایم ایف پاکستان کے لیے بہترین آپشن ہے، امریکا
اسلام آباد امریکا نے انٹرنیشل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس جانے والی پاکستان کی مجبوری کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کردیا اور کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے ساختی اصلاحات کو اپنایا جائے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی سفارتخانے میں اقتصادی معاون مائیکل اے سلیوان نے صحافیوں  کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام پاکستان کے لیے انتہائی اہم اور ممکنہ طور پر بہترین آپشن ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی آئی ایم ایف سے سب سے بڑا قرض پیکیج حاصل کرنے کی کوشش

واضح رہے کہ پاکستان نے 1988 سے اب تک 12 مرتبہ آئی ایم ایف کے پروگرامز کے تحت قرضہ حاصل کرچکا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کے پروگرام کے حصول کی وجہ سے اس دوران اب تک پاکستان نے زیادہ وقت منتخب جمہوری حکومت کی پالیسی کے بجائے آئی ایم ایف کی پالیسی کے تحت گزارا ہے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا کہ امریکا آئی ایم ایف سے پاکستانی درخواست پر حمایت کر گا تو امریکی سفارتکار کا کہنا تھا کہ ’امریکا پاکستانی حکومت کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام ناگزیر ہے، وزیر خزانہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو مستحکم ترقی حاصل کرنے کے لیے معاشی استحکام کی بھی ضرورت ہے۔

مائیکل اے سلیوان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی خلا کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان دیرپا اقتصادی روابط موجود ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت کا حجم 7 ارب ڈالر تک ہے تاہم آئندہ کچھ برسوں کے دوران اس میں بھی بڑھنے کا امکان ہے۔