The Dawn News - Pakistan - Punjab

دوبار کمیشن امتحان پاس کرنے کے باوجود معذور نوجوان تعیناتی سے محروم
لاہور: سپریم کورٹ نے بولنے میں ہکلاہٹ کا شکار (اسپیچ فلواینسی ڈس آرڈر)  شہری کو امتحان پاس کرنے کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر کی آسامی پر تعینات نہ کرنے پر پنجاب پبلک سروس کمیشن (ایف سی پی ایس)  کو 29 نومبر کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

سپریم کورٹ میں ہکلاہٹ میں مبتلا شہری کو اسسٹنٹ کمشنر کی آسامی پر تعینات نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

مذکورہ درخواست ڈاکٹر سید زبیر حبیب گیلانی نامی شہری نے دائر کی تھی جن کی جانب سے ان کے وکیل ہمایوں فیض رسول سماعت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کا ذہنی معذور افراد کے ہسپتال کا دورہ، مریضوں کی شکایات

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ 2011 میں سول سروس کمیشن (سی ایس ایس ) کے امتحان میں کامیاب ہوئے لیکن  حتمی انٹرویو میں انہیں اٹک اٹک کر بولنے کی معذوری کے باعث اتنے کم نمبر دیے کہ فیل ہونے کے قریب تھے اور آخری گروپ میں بھی جگہ نہیں بنا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک فطری معذوری کے سبب انہیں ریاستی ادارے کی جانب سے امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا جس پر ان کا خود اختیار نہیں۔

درخواست گزار نے بتایا کہ 2014 میں آسٹریلوی حکومت کی جانب سے انہیں ایمرجنگ لیڈر آف پاکستان قرار دیتے ہوئے آسٹریلین لیڈر شپ ایوارڈ سے نوازا گیا جہاں سے انہوں نے پبلک پالیسی کے مضمون میں 2 سالہ ماسٹر کی ڈگری بھی حاصل کی تھی۔

درخواست گزار نے مزید بتایا کہ انہوں نے  2017 صوبائی پبلک سروس کمیشن میں بھی اسسٹنٹ کمشنر کی اسامی کیلئے تحریری امتحان پاس کیا تھا  جس کے بعد انہوں نے چیئرمین ایف سی پی ایس کے نام درخواست ارسال کر کے اپنی معذوری سے آگاہ کیا اور اس حوالے تمام ضروری دستاویزات بھی فراہم کیں۔

مزید پڑھیں: معذور افراد سہولیات چاہتے ہیں، خیرات نہیں

اس کے باوجود پنجاب پبلک سروس کمیشن نے تاریخ دہرا کر انہیں دوبارہ معذوری کی بنیاد پر انٹرویو میں فیل کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف سی پی ایس کے میڈیکل بورڈ نے معذور قرار دے رکھا ہے جبکہ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کی مخصوص کوٹے کی حامل 2 آسامیاں اب بھی خالی ہیں۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پی پی ایس سی کے فیل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کا حکم دیا جائے اور انہیں 2017 کی اسسٹنٹ کمشنر کی آسامی کے لیے مخصوص کوٹے پر بھرتی کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے ’معذور‘ ہونے کی اتنی بڑی سزا کیوں دی جارہی ہے؟

جس پر عدالت نے پنجاب پبلک سروس کمیشن  سے 29 نومبر تک  جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔