The Dawn News - Sport - Cricket

سابق کپتان مصباح الحق نے یوٹرن لے لیا
قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے یوٹرن لیتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ سے راہیں جدا کر لی ہیں اور وہ لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کھلاڑی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی تین ایڈیشنز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے والے مصباح الحق نے اپنی فرنچائز کا مینٹور بننے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے فیصلہ کیا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے چوتھے سیزن میں کھلاڑی کی حیثیت سے شرکت نہیں کریں گے۔

تاہم پی ایس ایل کے ڈرافٹ سے محض چند دن قبل انہوں نے یوٹرن لیتے ہوئے اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا اور کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنے کی خواہش ظاہر کی۔

فرنچائز کے لیے مینٹور کے بجائے بطور کھلاڑی لیگ میں حصہ لینے کی خواہش مصباح کی دو بار کی پی ایس ایل چیمپئن ٹیم کی جانب سے عدم شرکت کا باعث بن گئی۔

پی ایس ایل کے افتتاحی اور تیسرے ایڈیشن کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیان میں کہا ہے کہ مصباح الحق پی ایس ایل فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

بیان کے مطابق سابق کپتان نے پہلے فرنچائز کے ساتھ بطور مینٹور ذمہ داری نبھانے پر رضامندی ظاہر کی تھی مگر اب وہ بطور کھلاڑی فرنچائز میں شامل ہونا چاہتے تھے، جبکہ ٹیم پہلے ہی برقرار رکھے گئے دس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرچکی ہے اس لیے مصباح الحق کا انتخاب ممکن نہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ فرنچائز سابق کپتان کے فیصلے اور خدمات کا احترام کرتی ہے۔

اب مصباح الحق 20 نومبر کو ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ کا حصہ ہوں گے، تاہم یہ واضح نہیں کہ انہیں کس کیٹیگری میں رکھا جائے گا۔

معروف ویب سائٹ 'کرک انفو' کے مطابق سابق کپتان کو گولڈ کیٹیگری میں رکھا جائے گا جہاں پشاور زلمی کی جانب سے ان کی خدمات حاصل کیے جانے کا امکان ہے۔