The Dawn News - Pakistan - Islamabad

بیل آؤٹ پیکیج پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اختلاف برقرار
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور  پاکستان کے درمیان بیل آؤٹ پیکیج کی شرائط کے حوالے سے کچھ معاملات پر اختلافِ رائے موجود ہے جس میں توانائی کی قیمتوں میں اضافی ٹیکسز اور چینی تعاون کا مکمل اخراج شامل ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے بتایا کہ ہماری اور آئی ایم ایف کی پوزیشن میں اب بھی فرق موجود ہے تاہم انہوں نے بات چیت کو مثبت اور خلیج کو کم کرنے والی قرار دیا۔

قبل ازیں انہوں نےبتایا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے متوقع 3 ارب ڈالر کی امداد میں سے ایک ارب ڈالر پیر کے روز پاکستان اسٹیٹ بینک کو منتقل ہو چکے ہیں اور بقیہ 2 ارب ڈالر بھی آئندہ کچھ روز میں مل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پاکستان کے لیے بہترین آپشن ہے، امریکا

اس حوالے سے باخبر ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے مابین بجلی کی قیمتیں بڑھانے، ریونیو میں اضافے کے طریقہ کار اور چینی امداد اور اس کے اثرات پر اضافی ٹیکسز کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے لیے وفاقی حکومت کے بجائے صوبائی حکومتوں کو فنڈز فراہم کریں، وزیر خزانہ اسد عمر کی منگل کو  ملائیشیا روانگی سے قبل دونوں فریقین کے مابین بات چیت کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کا قوی امکان ہے۔

اس ضمن میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ بات چیت کا اختتام منگل کو ہوجائے گا اور اختلافی معاملات کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام ناگزیر ہے، وزیر خزانہ

چینی سرمایہ کاری کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چینی تعاون مکمل طور پر شفاف ہے اور پروگرام کے تحت بیرونی قرضوں کی تمام تر تفصیلات سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں موجود لوگوں کو شاید اس حوالے سے کوئی مسئلہ ہو لیکن چینی قرضوں کی کوئی چیز ڈھکی چھپی نہیں اور تمام تر سرمایہ کاری واضح اور شفاف ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ مالی معاملات کے بارے میں آئی ایم ایف کو تحفظات ہیں اور ان کے مطابق وفاق نے آمدنی کے لیے مفید ٹیکسز صوبوں کو منتقل کردیے جبکہ صوبوں کے ضروری اخراجات کی ذمہ داری اپنے پاس رکھی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا آئی ایم ایف کا مجوزہ پیکج پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان

اس لیے آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے رقم صوبے فراہم کریں جس کی کل لاگت فی الحال ایک سو 50 ارب روپے ہے کیوں کہ غربت کا خاتمہ وفاق اور صوبوں دونوں کی ذمہ داری ہے.

اس کے ساتھ قبائلی علاقہ جات کو قومی دھارے میں لانے کے بعد کی ذمہ داری بھی صوبوں میں تقسیم ہونی چاہیے۔