The Dawn News - Sport - Cricket

چٹاگانگ ٹیسٹ کا دوسرا دن باؤلرز کے نام، 17وکٹیں گرگئیں
بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن باؤلرز کے نام رہا اور ابتدائی اننگز میں خسارے کا شکار ہونے والی ویسٹ انڈین ٹیم نے باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت میچ میں شاندار انداز میں واپسی کی ہے۔

چٹاگانگ میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جمعہ کو بنگلہ دیشی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 315 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو نعیم حسن 24 اور تیجل الاسلام 32 رنز پر کھیل رہے تھے۔

نعیم حسن آئوٹ ہونے والے نویں کھلاڑی تھے جو 26 رنز بناکر واریکن کی گیند پر ہوپ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے جبکہ آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی مستفیض الرحمان تھے جو کوئی رن نہ بنا سکے، تیج الاسلام 39 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

بنگلہ دیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 324 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گبریئل اور واریکن نے چار، چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز کچھ خاص نہ تھا جب اس کے پہلے 5 کھلاڑی 88 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، پائول 14، ہوپ 1، کپتان براتھویٹ 13، چیسی 31 اور ایمبریس 19 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔

اس کے بعد شیمرون ہٹمیئر اور شین ڈائورچ کے درمیان چھٹی وکٹ کی شراکت میں 92 رنز بنے تاہم اس موقع پر ہٹمیئر کی اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ 63 رنز بناکر مہدی حسن میراز کی گیند پر مشفیق الرحیم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

اس کے بعد ڈاؤرچ ایک اینڈ پر ڈٹے رہے لیکن دوسرے اینڈ سے کوئی بھی کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکا اور پوری ویسٹ انڈین ٹیم 246رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ڈاؤرچ نے ناقابل شکست 63رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں قیمتی 78 رنز کی برتری حاصل کی اور اس کا سہرا پہلا میچ کھیلنے والے نعیم حسن کے سر رہا جنہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ شکیب الحسن نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔

بنگلہ دیش نے میچ کی دوسری اننگز شروع کی تو ویسٹ انڈین اسپنرز کے خلاف انہیں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک 5 وکٹوں کے نقصان میں 55 رنز بناکر ویسٹ انڈیز کے خلاف 133 رنز کی مجموعی برتری قائم کرلی۔

امرالقیس 2، سومیا سرکار 11، مومن الحق 12، شکیب الحسن 1 اور محمد متھن 17 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ مشفیق الرحیم 11 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

میچ کا دوسرا دن مجموعی طور پر باؤلرز کے نام رہا اور پورے 17 وکٹیں گریں۔