The Dawn News - Sport - Cricket

آئی سی سی نے ورلڈ ٹی20 کا نام تبدیل کردیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ورلڈ ٹی20 کا نام تبدیل کرتے ہوئے 2020 میں ہونے والے ایونٹ کے لیے نئے نام کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان میں کہا گیا کہ ایونٹ کے نام کی تبدیلی کو ناصرف کھیل کو عالمی سطح پر مشہور کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا بلکہ ساتھ ساتھ کھیل کے اس فارمیٹ کو دیگر دونوں فارمیٹ کی طرح مقام دلانے اور بہتر بنانے کی کوشش بھی کی جائے گی۔

آسٹریلیا میں شیڈول 2020 کے ایونٹ کا نام آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ اور آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ ہو گا۔

آئی سی سی بورڈ پہلے ہی اس بات کی منظوری دے چکا ہے کہ تمام ممبرز کے درمیان ہونے والے میچز ٹی20 انٹرنیشنل تصور کیے جائیں گے جس کے بعد ایونٹ تک کوالیفائی کرنے کے لیے ریجنل ایونٹس کا اعلان کیا گیا تاکہ تمام 104 اراکین کو ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے اور اسے جیتنے کا موقع مل سکے۔

نام کی تبدیلی کا مقصد انٹرنیشنل کرکٹ کیلنڈر میں اس ایونٹ کو اہمیت دینا اور تمام فارمیٹس کی یکساں اہمیت برقرار رکھنا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے نام کی تبدیلی کے اس اقدام کی جنوبی افریقی کپتان فاف ڈیو پلیسی نے کھل کر حمایت کی ہے جو پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ 2020 کا ایونٹ ان کے کیریئر کا آخری ایونٹ ہو گا۔

اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے کپتان سرفراز احمد، بھارت کے قائد ویرات کوہلی، آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ اور بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے بھی آئی سی سی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے اس اقدام کو سراہا ہے۔