The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پی ٹی وی بدعنوانی کیس: شاہد مسعود جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) بدعنوانی کیس میں گرفتار ادارے کے سابق ایم ڈی اور معروف اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا۔

ہفتہ وار تعطیل کے باعث ڈاکٹر شاہد مسعود کو ایف آئی اے کی عدالت کے بجائے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سول جج عامر عزیز نے ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے ڈاکٹر شاہد مسعود کے 10 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جس پر سابق ایم ڈی پی ٹی وی کے وکیل شاہ خاور نے مخالفت کی۔

مزید پڑھیں: حکومت پر تنقید کرنے کی وجہ سے ایف آئی اے نشانہ بنا رہی ہے، شاہد مسعود

وکیل شاہ خاور نے نے اعتراض اتھاتے ہوئے کہا کہ اتنے طویل ریمانڈ کی ضرورت نہیں 24 گھنٹے کا ریمانڈ کافی ہے، اس سے زیادہ ریمانڈ نہ دیا جائے۔

جج عامر عزیز نے ایف آئی اے حکام سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے تحقیقات کرلی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ملزم  نے اپنے آپ کو خود حوالے نہیں کیا تھا، اس لیے کافی چیزیں باقی ہیں۔

جج عامر عزیز نے مزید استفسار کیا کہ کیا یہ پہلا ریمانڈ ہے یا اس سے پہلے بھی ریمانڈ لیا گیا ہے؟ جس پر ایف آئی اے نے جواب دیا کہ ملزم کو کل ضمانت خارج ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا اور یہ ان کا پہلا ریمانڈ ہے۔

بعد ازاں عدالت نے ایف آئی اے کی 10 روز کی استدعا مسترد کردی جبکہ ڈاکٹر شاہد مسعود کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ 23 نومبر کو ایف آئی اے نے پی ٹی وی بدعنوانی کیس میں ادارے کے سابق ایم ڈی ڈاکٹر شاہد مسعود کو عبوری ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔

اس سے قبل 25 اکتوبر کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم ایف آئی اے کی جانب سے اس وقت ان کی گرفتاری کی کوشش کی گئی تھی لیکن کامیابی نہیں ملی تھی۔

شاہد مسعود پر الزامات

ڈاکٹر شاہد مسعود پر بطور ایم ڈی پی ٹی وی مبینہ طور پر 3 کروڑ 80 لاکھ روپے خوربرد کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عبوری ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر ڈاکٹر شاہد مسعود گرفتار

شاہد مسعود پر الزام ہے کہ انہوں نے ایم ڈی پی ٹی وی کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیا رائٹس حاصل کرنے کے لیے جعلی کمپنی سے معاہدہ کیا تھا، جس سے پی ٹی وی کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

شاہد مسعود کے خلاف مبینہ طور پر 3 کروڑ 80 لاکھ روپے کے الزام پر رواں سال جون میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ان کے نا قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔