The Dawn News - Sport - Cricket

دبئی ٹیسٹ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 16 رنز سے شکست دے دی
دبئی: پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

یاسر شاہ دوسری اننگز میں بھی کامیاب بولر رہے، انہوں نے 6 کیوی کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا، اس طرح انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 14 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے چوتھے روز فالوآن کا شکار ہونے والی کیوی ٹیم نے 131 رنز 2 کھلاڑیوں آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو 44 رنز پر موجود لیتھم اپنے اسکور میں صرف 6 رنز کا اضافہ ہی کرسکے اور 146 کے اسکور پر کیوی ٹیم کی 3 وکٹیں گر گئیں۔

مزید پڑھیں: دبئی میں یاسر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ، نیوزی لینڈ فالو آن کا شکار

لیتھم کے آؤٹ ہونے کے بعد روس ٹیلر اور آگلے آنے والے بیٹسمن ایم نیکولز نے کیوی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا لیکن 198 کے مجموعی اسکور پر روس ٹیلر بلال آصف کی گیند پر 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

روس ٹیلر کے آؤٹ ہونے کے بعد اگلے آنے والے بیٹسمن نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور کھانے کے وقفے تک کیوی ٹیم نے 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 222 رنز بنا لیے تھے۔

کھانے کے وقفے کے بعد کھیل کا آغاز ہوا تو دونوں بلے باز اسکور کو آگے بڑھاتے رہے تاہم 255 کے مجموعی اسکور پر بی جے ویٹلنگ 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد کیوی ٹیم کے کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی گئیں۔ 270 کے اسکور پر نیوزی لینڈ کا چھٹا کھلاڑی، 285 پر ساتواں، 301 پر آٹھواں جبکہ 311 پر نواں اور 312 پر آخری کھلاڑی آؤٹ ہوگیا۔

دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے 6، حسن علی نے 3 جبکہ بلال آصف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر شاہ نے ایک ہی دن میں کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے

اس سے قبل گزشتہ روز یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ نے پوری نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پہلی اننگز میں صرف 90 رنز پر آؤٹ کردیا تھا۔

یاسرشاہ نے پہلی اننگز میں 41 رنز کے عوض نیوزی لینڈ کی 8 وکٹیں حاصل کی تھی، جس کے باعث کیوی ٹیم فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔

خیال رہے کہ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز حارث سہیل اور بابراعظم کی شاندار سنچریوں کی مدد سے 5 وکٹوں پر 418 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی تھی۔