The Dawn News - Pakistan - Islamabad

آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کوئی جلدی نہیں، وزیر خزانہ
کراچی: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان ابھی 2 ماہ تک عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض حاصل کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے رک سکتا ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں وزیر خزانہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ’ہمیں کوئی جلدی نہیں‘، یہ اسی بیان کی بازگشت ہے جو انہوں نے آئی ایم ایف سے مشاورت کے آغاز میں دیا تھا کہ اگر اس میں 2 ماہ کی بھی تاخیر ہوتی ہے تو بھی ہم محفوظ ہیں۔

وزیر خزانہ نے یہ بات اسلام آباد میں ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران کہی، ایک ماہ کی تاخیر کی صورت میں کسی بھی پروگرام کا آغاز جنوری کے اواخر میں ہوگا جبکہ اس سے قبل وہ اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ جنوری کے وسط تک آئی ایم ایف پروگرام کے لیے بورڈ کی منظوری چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیل آؤٹ پیکیج پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اختلاف برقرار

برطانوی جریدے بلوم برگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم اب بھی پروگرام حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں اس کے حصول کی کوئی جلدی نہیں، اس سے فنڈنگ کے دیگر مواقع کھلنے کی امید ہے۔

واضح رہے کہ 12 ارب ڈالر کے اقتصادی خلا کو پر کرنے کے لیے حکومت کی اولین ترجیح دوست ممالک سے امداد حاصل کرنا ہے، اس ضمن میں سعودی عرب سے گزشتہ ہفتے ایک ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں اس کے علاوہ 3 ارب ڈالر کی رقم اور 3 ارب ڈالر کا تیل تاخیری ادائیگیوں پر فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا۔

اس کے ساتھ حکومت چین کے ساتھ بھی بات چیت میں مصروف ہے تاہم اس حوالے سے کوئی اعلان ابھی تک سامنے نہیں آیا، اس بات چیت کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب وزیراعظم عمران خان نے چین کا دورہ کیا تھا، دورے پر چینی حکام نے انہیں ’تعاون کے نئے باب‘ کی یقین دہانی کروائی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی آئی ایم ایف سے سب سے بڑا قرض پیکیج حاصل کرنے کی کوشش

اس حوالے سے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کا کہنا تھا کہ بیجنگ پاکستان کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے لیکن پہلے اس بارے میں مزید بات چیت کرنی ہوگی جس کے باعث وہ مذاکرات اب تک جاری ہیں۔

اسی طرح وزیر اعظم کے دورہ متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا میں ادائیگیوں کے توازن کے حوالے سے کوئی ٹھوس اعلان سامنے نہیں آیا لیکن حکومت پر عزم ہے کہ مزید امداد پائپ لائن میں موجود ہے۔

وزیر خزانہ اسد عمر آئندہ آنے والے مہینوں میں عالمی بینک، ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک اور نجی منڈیوں سے بھی فنڈنگ حاصل کرنے کے خواہاں ہیں اس کثیر الجہتی امداد اور عالمی منڈیوں سے آنے والا نجی بہاؤ  آئی ایم ایف پروگرام حاصل کرنے کی صورت میں مددگار ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام ناگزیر ہے، وزیر خزانہ

حال ہی میں منظر عام پر آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان ہونے والی ابتدائی بات چیت ناکام ہوگئی ہے کیوں کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر  ان کی مطلوبہ رفتار سے عمل کرنا حکومت کے لیے ممکن نہیں۔

رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ زرمبادلہ کی شرح کا آزادانہ بہاؤ اور شعبہ توانائی میں مالیاتی بحران صارفین پر بوجھ ڈال کر دور کیا جائے جس کا نتیجہ بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی صورت میں نکلے گا اور حکومت فی الوقت اس کی متحمل نہیں۔

یہ خبر 29 نومبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔