The Dawn News - Pakistan - Islamabad

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں 40 سے زائد کمپنیوں کی دلچسپی
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو ایک اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘ میں 40 سے زائد بولی دینے والوں اور تعمیراتی کمپنیوں نے زمین فراہم کرنے اور مکان تعمیر کرنے کی پیشکش کی ہے۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر عمران زیب نے بتایا کہ حکومتی اقدام کے نتیجے میں بولی کنندگان اور تعمیراتی کمپنیوں کی جانب سے حوصلہ افزا ردعمل موصول ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 41 بولی دینے والوں یا کمپنیوں نے ملک کے بڑے شہروں میں مکان، اپارٹمنٹس اور پلاٹس کے لیے زمین دینے اور ہاؤسنگ یونٹس بنانے کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام: گھروں کے خواہشمند افراد کو 20 فیصد بیعانہ ادا کرنا ہوگا

اس کے ساتھ سیکریٹری ہاؤسنگ نے وزیر اعظم کو وزارت اور اس سے منسلک شعبہ جات اور اداروں مثلاً پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ، اسٹیٹ آفس، نیشنل ہاؤسنگ اتھارٹی، پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور نشنل کنسٹرکشن لمیٹڈ کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کو رہائش فراہم کرنے کے عمل میں مکمل شفافیت برتی جارہی ہے جبکہ اس سلسلے میں سرکاری رہائش گاہوں سے غیر قانونی قبضہ بھی ختم کروایا جارہا ہے۔

وزیر اعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ فی الوقت وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو ملک کے مختلف حصوں میں 26 ہزار 7 سو 24 ہاؤسنگ یونٹس کی کمی کا سامنا ہے اس کے علاوہ سیکریٹری نے وزارت اور اس سے منسلک شعبہ جات میں موجود مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی رجسٹریشن کا آغاز

اس موقع پر وزیر اعظم  نے کہا کہ حکومت، ہاؤسنگ سیکٹر میں ملازمین کو درپیش مشکلات بالخصوص وفاقی اور صوبائی ملازمین کو رہائش گاہوں کے حصول میں آنے والی رکاوٹوں سے آگاہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کے پروگرام سے ملازمین کے لیے سرکاری رہائش گاہوں  کی کمی بھی دور ہوگی۔

اس کے ساتھ وزیر اعظم نے ہاؤسنگ وزارت کے مختلف اداروں میں انسانی وسائل اور ماہرین کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ دستیاب انسانی وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے وزیرِاعظم ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کا اعلان

اجلاس کے بعد جاری ہونے والے سرکاری بیان میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے حوالے سے کسی پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا گیا جسے حکومت نے ابتدائی 90 روز میں عملی جامہ پہنانے کا عزم کیا تھا۔

خیال رہے کہ 17 اراکین پر مشتمل ٹاسک فورس نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی نگرانی کررہی ہے، اس ضمن میں نئی انتظامیہ بنانے کا مقصد سرمایہ کاروں اور بولی کنندگان کو ون ونڈو سہلوت فراہم کرنا ہے جس کی کارکردگی کی نگرانی وزیراعظم نے خود کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ خبر 29 نومبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔