The Dawn News - Business

’پاکستان، چین کو قرض واپس کرنے سے قبل آئی ایم ایف کو ادائیگی کرے گا‘
واشنگٹن: امریکی محکمہ خزانہ نے کانگریس کو بتایا ہے کہ پاکستان، چین کو قرض کی ادائیگی سے قبل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو ادائیگی کرے گا۔

امریکی محکمہ خزانہ کے بین الاقوامی امور کے انڈر سیکریٹری ڈیوڈ مالپاس نے ملک میں سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی ذیلی کمیٹی کو بتایا کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ چینی قرض کی ادائیگی آئی ایم ایف کو رقم کی واپسی کے بعد ہوگی‘۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کوئی جلدی نہیں، وزیر خزانہ

انہوں نے کہا کہ ’آئی ایم ایف کے نقطہ نظر سے اس رقم کو چینی رقم کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جارہا ہے‘ لیکن یہ امریکا کے لیے اصل تشویش کا باعث نہیں ہے بلکہ ’چیلنج یہ ہے کہ اس پروگرام کو تلاش کیا جائے جو پاکستان میں مطلوبہ اقتصادی اصلاحات کی وجہ بنے اور یہ اس سے منسلک مالی شرائط کو بچانے کی اجازت دے‘۔

ایک سینئر امریکی عہدیدار کی جانب سے مذکورہ یقین دہانی نے اس خدشے کو کم کردیا کہ پاکستان، چین اور چینی بینکوں کو قرض کی واپسی کے لیے آئی ایم ایف سے حاصل کردہ قرض استعمال کرسکتا ہے۔

اس دوران پینل کو آگاہ کیا گیا کہ آئی ایم ایف ٹیم ممکنہ بیل آؤٹ پیکیج پر مذاکرات کے بعد پاکستان سے واپس لوٹی ہے۔

ڈیوڈ مالپاس نے کہا کہ ’جس چیز پر ہم زور دے رہے ہیں وہ قرضوں کی شفافیت سے بھرپور ہے لیکن چیلنجز میں سے ایک یہ بھی ہے کہ مختلف کیسز میں یہ قرض کی شرائط واضح نہیں کرتے، جیسا کہ شرح سود، اس کی پختگی اور اسے کب واپس کیا جائے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’امریکا، اس عمل کو تبدیل کرنے کے لیے ’بہت مشکل سے پیچھے آیا‘ اور مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر اپنے تحفظات پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں: بیل آؤٹ پیکیج پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اختلاف برقرار

انہوں نے کہا کہ پاکستان 2013 سے اپنے دوسرے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات کر رہا ہے اور پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کے مطابق قرض کی رقم 6 سے 12 ارب ڈالر کے قریب تک ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ جنوری کے وسط تک پاکستان اس معاہدے کو حتمی شکل دے گا۔

تاہم پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پاکستان کو معاہدے کو حتمی شکل دینے میں کوئی جلدی نہیں اور اب ہم 2 ماہ کی تاخیر برداشت کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’ہم جلدی میں نہیں ہیں، یہاں تک کہ اگر اس میں 2 ماہ میں مزید تاخیر بھی ہوتی ہے تو ہم محفوظ ہیں‘۔

یہ خبر 29 نومبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی