The Dawn News - Pakistan - Islamabad

'مستقبل میں یو اے ای سے دوطرفہ تعاون اور حمایت مضبوط ہوگی'
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) آج بروز اتوار (2 نومبر) کو بطور قومی دن کے طور پر منا رہے ہیں، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود دو طرفہ حمایت اور تعاون مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا۔

یو اے ای کے 47 ویں قومی دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ 47 سالہ مختصر مدت میں یواے ای کی ترقی، سالمیت اور بہترین طرز حکمرانی ایک مثال ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ 'اعتماد کا ہے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اب طویل دورانیے کے اسٹرٹیجک معاشی شراکت داری میں تبدیل ہوگئے ہیں'۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے اپنی 100 روزہ کارکردگی، جو انہوں نے 26 نومبر کو عوام کے سامنے پیش کی تھی، میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو نئے سرے سے استوار کرنے کا ذکر بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے ملاقات

وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان نے دو مرتبہ یو اے ای کا دورہ کیا۔

اس سے قبل 18 ستمبر 2018 کو وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے غیرملکی سرکاری دورے میں سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد وہ وفد کے ہمرا متحدہ عرب امارات پہنچے تھے۔

24 اکتوبر کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یقین دلایا تھا کہ سعودی عرب نے بیل آؤٹ پیکج کی مد میں پاکستان پر کوئی شرط عائد نہیں کیں۔

سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے انہوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں اتار چڑھاؤ رہا لیکن تعلقات برقرار رہے تاہم سردمہری کی کئی وجوہات تھیں جنہیں درست کرنے کی کوشش کی گئی۔

وزیراعظم اور ان کا وفد متحدہ عرب امارات کے امیر کی دعوت پر ابو ظہبی روانہ ہوا تھا اور ولی عہد محمد بن زید النیہان نے ائرپورٹ پر ان کا استقبال کیا تھا، جہاں متحدہ عرب امارات کے حکام سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی تھی۔

بعد ازاں 18 نومبر 2018 کو وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچے تھے جہاں ان کی ہم منصب شیخ محمد بن راشدالمختوم سے ملاقات ہوئی تھی۔