The Dawn News - Sport - Cricket

عالمی نمبر ایک بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی پوزیشن خطرے میں
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی عالمی درجہ بندی میں آسٹریلین ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے لیکن بھارت کو ٹیسٹ سیریز میں 0-4 سے وائٹ واش کر کے عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔

پیر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آسٹریلین ٹیم کو ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کی طویل حکمرانی ختم کرنے کا موقع مل گیا، تاہم اس ہدف کے حصول کے لیے اسے ٹیسٹ سیریز 0-4 سے جیتنا ہو گی۔

اس وقت بھارتی ٹیم عالمی درجہ بندی میں 116ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ آسٹریلین ٹیم 102ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری آخری ٹیسٹ کے بعد آسٹریلین ٹیم کی پوزیشن میں تبدیلی آ سکتی ہے۔

نیوزی لینڈ کی شکست کی صورت میں آسٹریلین ٹیم چوتھے نمبر پر آ جائے گی اور اس کے بعد بھارت کے خلاف کلین سوئپ سے یہ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہو سکتی ہے تاہم بھارت کے ہاتھوں شکست کی صورت میں آسٹریلین ٹیم کو چھٹے نمبر پر تنزلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ڈرا ہونے پر بھارتی ٹیم کے 2 پوائنٹس کم ہوں گے لیکن اس کے باوجود وہ ٹاپ پر رہے گی، البتہ آسٹریلیا کو وائٹ واش کر کے بھارتی ٹیم 120 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کر لے گی۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 6 دسمبر سے ہو گا۔