The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پہلے بھی کہا تھا کہ کٹھ پتلیوں سے کام نہیں چلے گا، آصف زرداری
سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ کٹھ پتلیوں سے کام نہیں چلے گا۔

ٹنڈوالہ یار میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کو غیر سنجیدہ وزیرِاعظم کہتے ہوئے کہا کہ ان سے ملک نہیں سنبھالا جارہا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ان سے ملک چل بھی نہیں سکتا کیونکہ ان کے پاس سیاسی سوچ نہیں ہے جبکہ یہ لوگ اس معاملے میں نہ سمجھ بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت منظور

سابق صدر نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ان کی بڑی کوشش ہے کہ وہ کسی طریقے سے نظام توڑ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کو کوئی خطرہ ہوا تو وہی ان کی مدد کریں گے جو ان کو اقتدار میں لے کر آئے ہیں۔

جب ایک صحافی نے قبل ازوقت انتخابات کی بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بارے میں میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

پی پی پی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ ان کے دورِ حکومت میں ہی آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا گیا لیکن  موجودہ تحریک انصاف کی حکومت 18ویں ترمیم کے ذریعے 1973 کے آئین کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'کیا مرحوم اہلیہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرنا شہید کی قبر کا ٹرائل نہیں؟'

حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں چاہے کچھ بھی بنادیا جائے لیکن اس کی حفاظت کے لیے بھی دیواروں کی ضرورت تو پڑے گی۔

جعلی اکاؤنٹس کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تفتیش کے لیے طلب نہیں کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ جے آئی ٹی نے انہیں اور فریال تالپور کو سوالات و جوابات کے لیے طلب کیا تھا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کے خلاف بہت سی سازشیں ہوئیں، ہم میں جیل جانے کا صبر اور برداشت ہے، کیا عمران خان جیل جاسکتے ہیں؟