The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پاکستان اور ایران کا افغانستان میں امن کی کوششوں کی حمایت کا اعلان
اسلام آباد: پاکستان اور ایران نے افغان قیادت کی سربراہی میں افغانستان میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کردیا۔

پاک-ایران 2 طرفہ سیاسی مشاورت کے 10ویں دور کے موقع پر دونوں ممالک کی جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستانی وفد کی سربراہی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور ایرانی وفد  نے ڈپٹی وزیر خارجہ سید عباس کی سربراہی میں ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، وزیر خارجہ

اجلاس کے حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ’اس بات کا ادراک کیا گیا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے افغان قیادت کی سربراہی میں کی جانے والی کوششیں ہی پاکستان اور ایران کو درپیش سنگین سیاسی و اقتصادی سے نبرد آزما ہونے کا بہترین طریقہ ہے‘۔

دونوں پڑوسی ممالک نے افغانستان کے معاملے میں اپنے بنیادی مفادات کے تحفظ کے لیے ہم آہنگ نقطہ نظر رکھنے پر اتفاق کیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ’پاکستان اور ایران، افغانستان کے بڑے جغرافیائی ہمسایہ ممالک ہیں جن کا افغانستان میں امن و استحکام کی مکمل بحالی کے لیے ایک جیسا نقطہ نظر اور مستقبل کے ارادے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: ‘پاکستان اور ایران تعلقات دوبارہ بحال کرنے کیلئے تیار’

دونوں ممالک نے افغانستان میں غیر مستحکم صورتحال کے باعث نئی دہشت گرد تنظیموں مثلاً داعش کے سر اٹھانے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

اس کے ساتھ فریقین نے افغان تنازع کے باعث پاکستان اور ایران کو درپیش سنگین چیلنجز، مثال کے طور پر منشیات کی تجارت، غیر قانونی ہجرت اور مہاجرین کے مسئلے پر بھی گفتگو کی۔

اجلاس میں باہمی تجارت میں اضافے کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ملاقاتوں میں طے کیے گئے سمجھوتے پر کئے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے یوم آزادی پر ایران میں مبارکباد کے سائن بورڈ آویزاں

واضح رہے کہ دونوں ممالک میں سالانہ تجارت 5 ارب ڈالر تک کرنے کا سمجھوتہ موجود ہے جس کے لیے تاجر برادری کو سہولیات کی فراہمی، تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور اہم تجارتوں پر سہولیات فراہمی کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس کے ساتھ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مشترکہ اقتصادی کمیشن کا 21واں اجلاس آئندہ برس ہوگا جس میں دونوں ممالک کے درمیان ریلوے کے حوالے سے مزید اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق گفتگو میں ہر سال پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کی سہولیات کے حوالے سے بھی بت چیت کی گئی۔

یہ خبر 5 دسمبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔