The Dawn News - Tech

گوگل کی ایک اور میسجنگ ایپ دم توڑ گئی
واٹس ایپ، میسنجر اور اسنیپ چیٹ جیسی میسجنگ اپلیکشنز کو پیچھے چھوڑنے کی گوگل کی خواہش ایک بار پھر دم توڑ گئی اور اس کمپنی کی ایک اور میسجنگ ایپ دم توڑ گئی۔

جی ہاں گوگل نے اپنی میسجنگ ایپ ایلو کی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

2016 میں گوگل نے ایلو کو متعارف کرایا تھا مگر اب کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا کہ وہ اگلے سال مارچ میں میسجنگ ایپ کی سپورٹ ختم کررہی ہے۔

مزید پڑھیں : گوگل کا 2020 تک ہینگ آﺅٹس شٹ ڈاؤن کرنے کا ارادہ

گوگل کا کہنا تھا کہ صارفین نے اپنی توجہ اینڈرائیڈ میسجز پر مرکوز کردی ہے جو کہ اینڈرائیڈ فونز کے لیے ایس ایم ایس، ایم ایم ایس اور رچ کمیونیکشن سروسز (آر سی ایس) سے لیس ڈیفالٹ میسجنگ ایپ ہے۔

گوگل کا آر سی ایس کا منصوبہ میسجنگ کے مستقبل کی نمائندگی کرتا ہے جو کہ ایس ایم ایس کو نئی زندگی دے گا۔

اس وقت گوگل کی جانب سے آر سی ایس کو کیرئیر سپورٹ دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے تاکہ ایپل کے آئی میسجز کو پیچھے چھوڑا جاسکے۔

گوگل بلاگ میں بتایا گیا کہ رواں سال کے شروع میں کمپنی نے ایلو کے چند بہترین فیچرز جیسے اسمارٹ رئیپلائی، جی آئی ایف اور ڈیسک ٹاپ سپورٹ کو میسجز میں دیا گیا، اب میسجز کو آگے بڑھانے کے لیے ہم نے ایلو کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اب کمپیوٹر سے ایس ایم ایس کرنا ممکن

اگر تو آپ ایلو استعمال کرتے ہیں تو اپنی چیٹ ہسٹری کو مارچ سے قبل ایکسپورٹ کرسکتے ہیں۔

اگرچہ ایلو دم توڑنے کے قریب ہے مگر گوگل نے ویڈیو کالنگ ایپ ڈیو کو برقرار رکھا ہے جبکہ یہ کمپنی ہینگ آﺅٹس کو دفتری رابطے کی ایپ بنانے کی کوشش بھی کررہی ہے۔