The Dawn News - Sport - Cricket

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: پجارا نے بھارتی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا
ایڈیلیڈ: آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں چیتشوار پجارا نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو مکمل تبادہی سے بچا لیا اور مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 250رنز بنا لیے ہیں۔

جمعرات کو آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ایڈیلیڈ میں شروع ہوا تو بھارت کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارتی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور اوپنر لوکیش راہل اور مرلی وجے کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھا ئے بغیر پویلین لوٹ گئے لیکن بھارتی ٹیم کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب عثمان خواجہ کے ناقابل یقین کیچ نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اننگز کا خاتمہ کردیا جس کے سبب بھارتی ٹیم 19رنز پر تین وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی۔

اجنکیا راہانے کو نیتھن لایون کی گیند پر ایک چانس ملا لیکن وہ اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور 13 رنز بناکر جوش ہیزل وُڈ کی گیند پر پیٹر ہینڈزکومب کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

اس موقع پر پجارا کا ساتھ دینے روہت شرما آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے اننگز کو آگے بڑھانا شروع کیا جس میں روہت کا انداز قدرے جارحانہ تھا۔

روہت کو لایون کی گیند پر آؤٹ ہونے سے اس وقت بال بال بچے جب باؤنڈری پر موجود فیلڈر ان کا مشکل کیچ لینے میں ناکام رہے لیکن دوبارہ یہی شاٹ کھیلنے کا خمیازہ انہیں وکٹ گنوانے کی صورت میں اٹھانا پڑا۔

86رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد ریشابھ پانٹ کی وکٹ پر آمد ہوئی لیکن ان کا قیام بھی زیادہ طویل ثابت نہ ہوا اور وہ بھی 25رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ دوسرے اینڈ پر موجود پجارا بے بسی کے عالم میں ساتھی کھلاڑیوں کی پویلین واپسی کا نظارہ دیکھتے رہے۔

گرتی ہوئی وکٹوں کو دیکھتے ہوئے پجارا نے نصف سنچری کے بعد جارحانہ انداز اپنایا اور روی چندرن ایشون کے ہمراہ ساتویں وکٹ کے لیے قیمتی 62رنز جوڑے اور اس شراکت کا خاتمہ ایشون کی پویلین واپسی کے ساتھ ہوا۔

ایشانت شرما کی چار رنز کی اننگز مچل اسٹارک کے ہاتھوں اختتام پذیر ہوئی لیکن پجارا نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی۔

پجارا نے 123 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی لیکن دن کی آخری گیند پر وہ تیز رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئے، ان کی اننگز 7 چوکوں اور 2 چھکوں سے مزین تھی۔

جب دن کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو بھارت نے 9وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، جوش ہیزل وُڈ، نیتھن لایون اور پیٹ کمنز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔