The Dawn News - Sport - Cricket

محمد حفیظ آخری ٹیسٹ میچ کو یادگار نہ بنا سکے
ابوظہبی: پاکستانی ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ کا نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ کے ساتھ ہی کیریئر بھی اختتام پذیر ہو گیا اور آل رائونڈر کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ کو یادگار نہ بنا سکے۔

محمد حفیظ نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور اور آخری ٹیسٹ مہیچ کی پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہو گئے تھے لیکن ان کے پاس دوسری اننگز کے ذریعے ٹیسٹ کیریئر کا یادگار بنانے کا نادر موقع تھا لیکن وہ صرف 8 رنز بنا کر چلتے بنے۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ذریعے ٹیسٹ ٹیم میں واپس آنے والے 38 سالہ بلے باز نے سنچری اسکور کر کے اپنے انتخاب کو درست ثابت کیا لیکن اس کے بعد مذکورہ سیریز میں ان کا بلا نہ چل سکا اور وہ سیریز کے بقیہ میچز میں خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں صفر پر آئوٹ ہونے کے بعد حفیظ نے متواتر ناکامیوں سے دلبرداشتہ ہو کر ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ کو گارڈ آف آنر پیش کر رہے ہیں— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

کیویز کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز ساتھی کرکٹرز نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

امید تھی کہ حفیظ کیریئر کی آخری اننگز کو یادگار بنائیں گے لیکن وہ صرف 8 رنز ہی بنا سکے اور ٹم ساؤدھی کی وکٹ بن گئے۔

محمد حفیظ نے 2003 میں بنگلہ دیش کے خلاف کراچی ٹیسٹ سے ڈیبیو کیا تھا اور اسی میچ کی دوسری اننگز میں نصف سنچری اسکور کی تھی۔

انہوں نے اپے کیریئر میں 55 ٹیسٹ میچز کھیلتے ہوئے 3ہزار 652 رنز بنائے جس میں 10سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں شامل ہیں جس میں 224 رنز بہترین اسکور رہا۔

حفیظ کئی مواقعوں پر اپنی باؤلنگ سے بھی پاکستان کے لیے کارآمد ثابت ہوئے اور ٹیسٹ کیریئر کے دوران 53 وکٹیں بھی حاصل کیں۔