The Dawn News - World - America Europe

’دنیا کی آدھی سے زائد آبادی اب آن لائن ہے‘
جینیوا: دنیا میں تقریباً 3 ارب 90 کروڑ افراد انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ پہلی مرتبہ دنیا کی آدھی سے زیادہ آبادی آن لائن ہے۔

اقوامِ متحدہ کی تنظیم برائے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز (آئی ٹی یو) کا کہنا ہے کہ 2018 کے اختتام تک پوری دنیا کی آبادی کا 51.2 فیصد حصہ انٹرنیٹ استعمال کررہا ہوگا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ٹی یو کے چیف ہولین زو نے کہا کہ ’2018 کے اختتام تک ہم انٹرنیٹ کے استعمال میں  50/50  سنگِ میل عبور کرجائیں گے‘۔

iیہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کیا ہے؟ پاکستانی عوام کی اکثریت کو علم نہیں!

ان کا کہنا تھا کہ یہ مزید جامع گلوبل انفارمیشن معاشرے کی جانب ایک اہم قدم کو ظاہر کرتا ہے، اس کے باوجود دنیا بھر کے بہت سے لوگ اب بھی ڈیجیٹل اکانومی کے ثمرات سے استفادہ کرنے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے ٹیکنالوجی اور کاروباری جدت کی مزید حمایت کرنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ ڈیجیٹل انقلاب کسی شخص کو ٓاف لائن نہ رہنے دے۔

آئی ٹی یو کے مطابق دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں انٹرنیٹ کے استعمال میں سیدھے اور سست رفتاری سے اضافہ ہوا ہے جو 2005 میں آبادی کے  51.3 فیصد سے بڑھ کر  اب 80.9 فیصد ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: تیز انٹرنیٹ کا یہ نقصان دنگ کردے گا

تاہم یہ رفتار ترقی پذیر ممالک میں خاصی ڈرامائی ہے جہاں 13 برس قبل محض 7.7 فیصد افراد کی انٹرنیٹ تک رسائی اب بڑھ کر 45.3 فیصد ہوچکی ہے۔

اس میں بھی افریقہ میں سب سے زیادہ اور پائیدار نمو دیکھنے میں آئی جہاں اسی عرصے کے دوران انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں 10 گنا اضافہ ہوا اور یہ شرح 2.1 فیصد سے بڑھ کر  24.4 فیصد ہوگئی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ دنیا بھر میں جہاں فکسڈ لائن ٹیلی فون استعمال کرنےوالوں کی تعداد میں کمی آئی ہے وہیں موبائل فون کی سبسکرپشن دنیا کی کل آبادی سے بھی زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں پہلی بار 5 جی ہوم انٹرنیٹ سروس متعارف

رپورٹ میں بتایا گیا کہ موبائل براڈ بینڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد راکٹ کی رفتار سے بڑھی ہے جو 2007 میں صرف 100 میں سے 4 افراد تھی اور اب بڑھ کر 69.3 ہوچکی ہے۔

آئی ٹی یو کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 5 ارب 30 کروڑ افراد موبائل براڈ بینڈ استعمال کرتے ہیں، جبکہ دنیا کی آبادی کے 96 فیصد حصے کو موبائل تک رسائی حاصل ہے جس میں سے 90 فیصد  تھری جی استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ سے منسلک ہوسکتے ہیں۔

یہ خبر 8 دسمبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔