The Dawn News - Sport - Cricket

ایڈیلیڈ میں بھارت کی پوزیشن مستحکم، 166رنز کی برتری
ایڈیلیڈ: آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے اور بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت مہمان ٹیم نے 166رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

ہفتہ کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلین ٹیم نے 191 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو ٹریوس ہیڈ 61 اور مچل اسٹارک 8 رنز کھیل رہے تھے۔

دن کے چوتھے اوور میں جسپریت بمراہ نے اسٹارک کو آئوٹ کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی جنہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 15 رنز بنائے۔

ٹریوس ہیڈ ک ساتھ دینے نیتھن لایون آئے اور انہوں نے قدرے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 24 رنز کی اننگز کھیلی اور نویں وکٹ کے لیے 31 رنز جوڑے لیکن 72رنز بنانے والے ہیڈ کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی یہ شراکت بھی اختتام کو پہنچی۔

محمد شامی نے اگلی ہی گیند پر جوش ہیزل وُڈ کو آؤٹ کر کے آسٹریلین ٹیم کی بساط 235 رنز پر لپیٹ دی اور بھارت نے پہلی اننگز میں 15رنز کی برتری حاصل کی۔

بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون اور بمراہ نے 3، 3 جبکہ ایشانت شرما اور شامی نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

بھارتی اوپنرز نے دوسری اننگز کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا اور لوکیش راہل اور مرلی وجے نے ٹیم کو 63 رنز کا آغاز فراہم کیا، وجے 18 رنز بنا کر اسٹارک کی گیند پر کیچ ہوئے جبکہ لوکیش راہل 44 رنز بنا سکے۔

کپتان ویرات کوہلی نے 34 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ پجارا کے ہمراہ تیسری وکٹ کے لیے 71 جوڑ کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردیا لیکن لایون نے دن کے اختتام سے قبل بھارتی کپتان کو پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔

بھارتی ٹیم نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 151 رنز بنا کر مجموعی طور پر 166 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، پجارا 40 رنز پر کھیل رہے ہیں۔