The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پیپلز پارٹی کے شوکت بسرا تحریک انصاف میں شامل
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما شوکت بسرا نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

سابق رکن صوبائی اسمبلی شوکت بسرا پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین کے کہنے پر وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔

ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین بھی موجود تھے۔

شوکت بسرا نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پہلے پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنما و سابق ایم پی اے شوکت بسرا سے ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی سوتیلی بیٹی تحریک انصاف میں شامل

جہانگیر ترین کی دعوت پر سابق رکن صوبائی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کی حامی بھری تھی۔

خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے تھے۔

عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے کے بعد آزاد اراکین کی بڑی تعداد نے تحریک انصاف کا رخ کر لیا۔

آزاد اراکین کو اپنی جماعت اور حکومت کا حصہ بنانے میں جہانگیر ترین نے ہی اہم کردار ادا کیا تھا۔

جہانگیر ترین ان اراکین کو عمران خان سے ملاقات کروانے کے لیے اپنے نجی طیارے کی مدد سے بنی گالا پہنچاتے رہے۔