The Dawn News - Pakistan - Islamabad

یورپی یونین و دیگر کا پاکستان میں آئی این جی اوز کی بندش پر تحفظات کا اظہار
اسلام آباد: یورپی یونین کے وفد، پاکستان میں موجود یورپی یونین کے رکن ممالک کے مشن کے سربراہان اور آسٹریلیا کینیڈا، جاپان، ناروے اور سوئٹزر لینڈ کے سفارتی مشن کے سربراہان نے ملک میں بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں (آئی این جی اوز) کے کام پر پابندی عائد کرنے پر خدشات کا اظہار کردیا۔

اس ضمن میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ہم آئی این جی اوز کی رجسٹریشن  پالیسی پر حکومتی اختیار کا احترام کرتے ہیں لیکن ہمیں اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور بغیر کسی واضح وجہ کے مزید آئی این جی اوز کو بند کرنے کے امکانات، پاکستانی معاشرے پر اس کے مرتب ہونے والے اثرات اور پاکستان میں گڈ گورنس اور ترقی کے حصول کے نفاذ پر تحفظات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حتمی اپیلیں مسترد، 18 غیر ملکی ’این جی اوز‘ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ پاکستانی عوام بالخصوص مشکلات کا شکار شہریوں کے مفاد کے لیے آئی این جی اوز کی بندش روکنے کے لیے جلد از جلد کوئی حل نکالا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہتر طرزِ حکمرانی اور جامع ترقی کے لیے ایک محرک سول سوسائٹی ناگزیر ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھی ان مسائل کے حل پر زور دیا، جو پائیدار ترقی کے لیے بھی ضروری ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جن آئی این جی اوز کی رجسٹریشن گزشتہ حکومت نے مسترد کی تھی ان کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے پاکستانی قیادت سے رابطے میں ہیں، انہوں نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کا خیر مقدم کیا گیا اور امید ظاہر کی کہ ان کا آغاز جلد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بین الاقوامی این جی اوز پر پابندی کا معاملہ، حکومت سے وضاحت طلب

واضح رہے کہ رواں ماہ کے ابتدا میں حکومت کی جانب سے 18 معروف آئی این جی اوز کو ان کی کارروائی سمیٹنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن اختتام پذیر ہوئی تھی، جس کے بعد ان کے پاس سوائے اپنا آپریشن معطل کرنے اور آئندہ 6 ماہ کے لیے دوبارہ درخواست کرنے کے کوئی چارہ نہیں تھا۔

بیان کے مطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستانی اداروں کی مالی مدد کم ہوجائے گی کیوں کہ زیادہ تر آئی این جی اوز مقامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آئی این جی اوز پاکستان میں پائیدار ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ممنوعہ غیرملکی این جی اوز کو حتمی فیصلےتک سرگرمیاں جاری رکھنےکی اجازت

بیان میں کہا گیا کہ ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کی مہارت، لچک اور مشکل حالات میں کام کرنے کی صلاحیت سے پاکستان میں اہم تعاون فراہم کیا اور ہمارے ممالک کے لیے ضروری ہے کہ حکومت کی شراکت داری میں تعاون کی وسیع سرگرمیوں کو جاری رکھیں۔

یہ خبر 14 دسمبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔