The Dawn News - Sport - Cricket

پرتھ میں کوہلی اور راہانے آسٹریلین باؤلنگ کے خلاف ڈٹ گئے
پرتھ: بھارت کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلین ٹیم 326 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے جواب میں کپتان ویرات کوہلی اور اجنکیا راہانے کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بھارت نے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔

ہفتہ کو پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلین ٹیم نے 277 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو کپتان ٹم پین 16 اور پیٹ کمنز 11 رنز پر کھیل رہے تھے۔

دونوں کھلاڑیوں نے اپنی شراکت داری جاری رکھتے ہوئے آسٹریلیا کے 300رنز مکمل کرائے لیکن 310 کے مجموعے پر پیٹ کمنز کی وکٹ کی شکل میں بھارت کو بڑی کامیابی مل گئی۔

اس کے بعد بھارتی بائولرز نے حریف بلے بازوں کو وکٹ پر زیادہ دیر تک ٹکنے کا موقع نہ دیا اور پوری ٹیم 326 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

ٹم پین 38، کمنز 19، اسٹارک 6 اور ہیزلووڈ بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے ایشانت شرما نے 4، جسپریت بمراہ، اُمیش یادو اور وہاڑی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز کے لیے جب میدان میں اتری تو اس کا آغاز مایوس کن تھا اور 8 کے اسکور پر اس کے دونوں اوپنرز آؤٹ ہو گئے۔

مرلی وجے بغیر کوئی رن بنائے اسٹارک کی گیند پر باؤلڈ ہوئے جبکہ لوکیش راہل 2 رنز بنا کر ہیزل وُڈ کا شکار بنے۔

اس موقع پر کپتان ویرات کوہلی نے چتیشور پجارا کے ساتھ مل کر اسکور 82 تک پہنچا دیا لیکن اس مرحلے پر اسٹارک نے ایک مرتبہ پھر آسٹریلین ٹیم کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے 24رنز بنانے والے پجارا کی اہم وکٹ حاصل کی۔

82 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد کوہلی اور اجنکیا راہانے نے میدان سنبھالا اور میزبان بائولرز کے سامنے ڈٹ گئے۔

دونوں بلے بازوں کے سامنے آسٹریلین بائولرز بے بس نظر آئے اور انہوں نے دن ختم ہونے تک مزید نقصان نہ ہونے دیا اور جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو بھارت نے 3 وکٹوں پر 172 رنز بنا لئے تھے اور اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 154 رنز کی ضرورت ہے، کوہلی 82 اور راہانے 51 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کو 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔