The Dawn News - Sport

دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا ہاکی ورلڈ کپ سے باہر، انگلینڈ کا سفر بھی ختم
ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے سیمی فائنل میں ہالینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو شکست دے کر عالمی کپ سے باہر کردیا جبکہ بیلجیئم نے انگلینڈ کو 0-6 کی عبرتناک شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

بھارت کے شہر بھوبھنیشور میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بیلجیئم کی ٹیم نے انگلینڈ کو آؤٹ کلاس کر کے 0-6 سے فتح حاصل کی۔

میچ کے 8ویں منٹ میں ٹام بون نے بیلجیئم کے لیے پہلا گول اسکور کیا جس کے بعد 19ویں منٹ میں سائمن گاؤگنارڈ نے گیند کو جال میں پہنچا کر برتری کو دگنا کردیا۔

میچ کے تیسرے کوارٹر میں بیلجیئم نے حملوں کی رفتار تیز کردی اور پھر 42ویں منٹ میں سیڈرک چارلیئر نے اپنی ٹیم کی برتری کو تین گنا کردیا جبکہ کوارٹر کے اختتامی مراحل میں الیگزینڈر ہینڈرکس کے گول کی بدولت بیلجیئم نے 0-4 کی برتری حاصل کر لی۔

انگلینڈ کی ٹیم ابھی 4 گول کے خسارے سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ الیگزینڈر نے میچ میں دوسرا گول اسکور کر کے برتری 0-5 کردی جبکہ سباستین ڈوکیئر نے 53ویں منٹ میں چھٹا گول کر کے انگلینڈ کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی۔

بیلجیئم نے میچ میں 0-6 سے فتح حاصل کر کے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

دن کے دوسرے سیمی فائنل میں ایونٹ کی دو بہترین ٹیمیں نیدرلینڈز اور دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا مدمقابل آئیں، جس میں نیدرلینڈز  نے اعصاب شکن معرکے کے بعد فتح اپنے نام کی۔

میچ کے نویں منٹ میں نیدرلینڈز کے گلین شورمین نے گیند کو گول میں پھینک کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے کوارٹر کے اختتام تک برقرار رہی۔

میچ کے 20ویں منٹ میں نیدرلینڈز نے دوسرا گول اسکور کیا اور ہاف ٹائم کے اختتام تک ہالینڈ کو میچ میں 2 گول کی برتری حاصل تھی۔

ہالینڈ کی یہ برتری تیسرے کوارٹر کے اختتام تک بھی برقرار رہتی لیکن میچ کے 44ویں منٹ میں آسٹریلیا نے پینالٹی کارنر پر گول کر کے خسارہ کم کردیا۔

خسارہ کم کرنے کے بعد آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کے خلاف گول اسکور کرنے کے لیے تابڑ توڑ حملے کیے اور انہیں اس شاندار کارکردگی کا صلہ اس وقت ملا جب میچ کے اختتام سے 26 سیکنڈ قبل آسٹریلیا نے گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔

مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 سے برابر رہنے کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی اسٹروک پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں نیدرلینڈز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھٹے پینالٹی اسٹروک پر گول کر کے 3-4 سے فتح حاصل کی اور فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

نیدرلینڈز کی فتح کے ساتھ آسٹریلیا کا ورلڈ کپ کی فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

ہاکی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار 16 دسمبر کو کلنگا اسٹیڈیم میں بیلجیئم اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔