The Dawn News - Pakistan - Islamabad

’آصف زرداری کو اپنی سیاست کے آخری دنوں پر توجہ دینی چاہیے‘
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سابق صدر آصف علی زرداری پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اپنی ہی جماعت، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو قومی سطح سے علاقائی سطح تک محدود کردیا ہے۔

موجودہ حکومت کی کارکردگی پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی حالیہ تنقید پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کو جتنا نقصان پہنچایا اتنا سابق آمر جنرل ضیا الحق نے بھی نہیں پہنچایا تھا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’آصف علی زرداری نے وہ کام پورا کردیا جو جنرل ضیا نہیں کرسکے تھے‘۔

مزید پڑھیں: آصف علی زرداری نے جیل کو اپنا دوسرا گھر قرار دے دیا

پیپلز پارٹی کے حیدر آباد جلسے کے چند گھنٹوں بعد بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’سابق صدر نے پیپلز پارٹی کو قومی جماعت سے تبدیل کرکے علاقائی جماعت بنا دیا ہے‘۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر سابق صدر کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’آصف زرداری صاحب کو موجودہ حکومت کے پہلے 100 دن گننے کے بجائے سیاست میں اپنے آخری دنوں پر توجہ دینی چاہیے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جن لوگوں نے اپنی حکومت کے 1000 دنوں میں ملک اور قوم کو تباہ کردیا وہ ہمارے 100 دن گن رہے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: 'جس کی مدت 3 سال ہو اسے قوم کے فیصلے کرنے کا کیا حق ہے؟'

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’عوام ہم سے پوچھ رہی ہے کہ آصف زرداری کو قوم کا پیسہ لوٹنے کا کس نے حق دیا‘۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی اپوزیشن کے اراکین کا احتساب ہوتا ہے تو وہ جمہوریت کی بات شروع کردیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آصف علی زرداری نے اس سے قبل بھی ایسا ہی بیان دیا تھا جس کے بعد انہیں 3 سال دبئی میں گزارنے پڑے تھے۔

یہ خبر ڈان اخبار میں 16 دسمبر 2018 کو شائع ہوئی