The Dawn News - Pakistan - Sindh

مالی سال 19-2018: براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں واضح کمی
کراچی: چینی سرمایہ کاری میں تیزی سے کمی کے باعث رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) 35 فیصد تک واضح کمی دیکھنے میں آئی۔

اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ مالی سال 18-2019 کے پہلے 5 ماہ جولائی سے نومبر کے درمیان ایف ڈی آئی 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران ایک ارب 35 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھی، اس طرح براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 47 کروڑ 80 لاکھ یا 35 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی۔

مزید پڑھیں: سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹیکس نظام کو بدلنا ہوگا، وزیر اعظم

ان اعداد و شمار کے جائزے سے معلوم ہوا کہ اس عرصے کے دوران چین سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری گزشتہ سال کے 91 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں کم ہو کر 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان ایف ڈی آئی کے لیے زیادہ تر چین پر انحصار کرتا ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے گزشتہ مالی سال کے دوران ملک سے مجموعی سرمایہ کاری 2 ارب 85 ارب ڈالر رہی تھی۔

اس کے علاوہ مالی سال 2019 میں چین سے مجموعی طور پر ایف ڈی آئی 66 فیصد رکھی گئی تھی۔

اس حوالے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ایوان صنعت و تجارت کے سیکریٹری جنرل عبدالعلیم کا کہنا تھا کہ ’سرمایہ کار آگے بڑھ رہے ہیں لیکن احتیاط کر رہے ہیں جبکہ وہ انتظار اور دیکھنے کا رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں‘۔

انہوں نے جرمنی کی بڑی کمپنی ووپاک کی جانب سے گزشتہ ہفتے الینجی ٹرمنل پاکستان لمیٹڈ (ای ٹی پی ایل) کے 29 فیصد حصص کے حصول میں دلچسپی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی۔

واضح رہے کہ مالی سال 2012 تک ملک میں ایف ڈی آئی میں کمی کا رجحان تھا لیکن مالی سال 2013 میں اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کی اصل وجہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت چینی سرمایہ کاری تھی۔

سرکاری حکام چین کے 8 ویں مشترکہ تعاون کمیٹی کے لیے بیجنگ جانے کی تیاری کررہے ہیں تاکہ بنیادی طور پر خصوصی اقتصادی زونوں اور زرعی شعبے کی تعمیر کے ذریعہ ملک میں چینی سرمایہ کاری کے بہاؤ کی دوسری نسل کو ہدایت کی جائیں.

مرکزی بینک کی رپورٹ میں ظاہر ہوتا ہے کہ رواں مالی سال کے 5 ماہ میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری کے بیرونی بہاؤ میں اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ برس کے 10 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 33 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا.

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی ہے، سعودی ولی عہد

اس کے علاوہ 5 ماہ میں کل غیر ملکی نجی سرمایہ کاری میں 56 فیصد تک کمی ہوئی اور یہ 55 کروڑ ڈالر رہی، جس کی ایک وجہ گزشتہ سال سے پاکستانی معیشت کو درپیش مشکلات ہیں کیونکہ انتظامیہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو کم ہونے سے روکنے میں ناکام نظر آئی۔

نئی حکومت نے اگست میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سعودی عرب سے مدد طلب کی اور 3 ارب ڈالر کے بیک آؤٹ پیکج حاصل کرنے میں کامیاب رہی، جس میں سے 2 ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں جبکہ باقی کی رقم آئندہ سال جنوری تک موصول ہوجائے گی۔

تاہم اس سب کے باوجود حکومت ان فنڈز کو اپنے غیر ملکی واجبات کی ادائیگی کے لیے استعمال کرنے سے قاصر ہے۔

یہ خبر 18 دسمبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی