The Dawn News - Pakistan - Islamabad

برٹش ایئرویز کا 10 سال بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
برطانوی ایئر لائنز 'برٹش ایئرویز' نے آئندہ سال جون سے پاکستان میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

برطانوی ہائی کمشنر تھومس ڈریو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیتھرو ایئرپورٹ سے اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز آئندہ جون سے کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدام برطانیہ اور پاکستان کے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعلقات کو مزید بڑھانے کے پیش نظر کیا گیا۔

واضح رہے کہ ستمبر 2008 کو برٹش ایئرویز نے میریٹ ہوٹل بم دھماکے، جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوئے تھے، کے بعد پاکستان کے لیے اپنی پروازوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: دنیا کی بہترین اور بروقت پہنچانے والی 14 فضائی کمپنیاں

برطانوی ایئرلائنز کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اس روٹ پر ہر ہفتے 3 بوئنگ 787 تھری کی پرواز چلائی جائے گی جس کا ابتدائی کرایہ 499 یورو (89 ہزار پاکستانی روپے) ہوگا۔

انتہائی اہم اعلان ہے، زلفی بخاری

مشرق وسطیٰ کے لیے برٹش ایئرویز کے ہیڈ آف سیلز نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’برٹش ایئرویز میں تمام افراد پاکستان واپس آنے کے لیے خوش ہیں اور نئے ایئرپورٹ پر ہماری پرواز کے اترنے سے پر امید ہیں‘۔

اس موقع پر زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ برٹش ایئرویز کا ایک دہائی کے بعد واپس آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم کہاں تھے اور کہاں آگئے ہیں۔

انہوں نے اس اعلان کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ ’پاکستانیوں کے لیے خوشی کی بات ہے کہ ہماری حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو واپس آنے کے لیے تحفظ فراہم کیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ دیگر سرمایہ کاروں کو بھی جاننا چاہیے کہ اب پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ پر نئی تعمیر شدہ عمارت دھنسنا شروع ہوگئی

ان کا کہنا تھا کہ ’دوسرا اہم نقطہ یہ ہے کہ ہم پاکستان کا دنیا بھر سے رابطہ بڑھ رہے ہیں اور ہم ایسا ہی پاکستان چاہتے ہیں جو دنیا سے رابطے میں ہو‘۔

فلائٹ آپریشن کی بحالی پر برٹش ایئرویز کا شکریہ، ترجمان پاک فوج

دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے برٹش ایئرویز کے پاکستان میں فلائٹ آپریشن کی بحالی پر شکریہ ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ’ملک میں امن اور استحکام کی بحالی کے لیے پاکستانی قوم اور سیکیورٹی فورسز کی دہائیوں طویل جدوجہد کے ثمرات سامنے آنے لگے‘۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فلائٹ آپریشن کی بحالی پر ’برٹش ایئرویز‘ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ، پرامن پاکستان اور ہمیں آگے ہی جانا ہے، کا استعمال بھی کیا۔