The Dawn News - Sport - Cricket

پرتھ ٹیسٹ میں بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے
بھارتی ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 146رنز کی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بھارتی ٹیم میں سب کچھ ٹھیک نہیں جس کا سب سے بڑا ثبوت بھارتی ٹیم دو سینئر کھلاڑیوں کی میدان میں ہونے والی لڑائی ہے۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن براڈ کاسٹر نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی کا منظر ٹیلی کاسٹ کردیا۔

مزید پڑھیں: پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو 146 رنز سے شکست دے دی

یہ واقعہ دراصل میچ کے چوتھے دن پیش آیا جب ایشانت شرما اور رویندرا جدیجا فیلڈ میں ایک دوسرے سے الجھتے اور ایک دوسرے کی جانب انگلیوں سے اشارے کرتے نظر آئے۔

معاملے کی اصل وجہ تو واضح نہیں ہو سکی لیکن ایسا محسوس ہوتا تھا کہ ایشانت شرما اپنی ٹیم کے ساتھی اور متبادل فیلڈر رویندرا جدیجا کی فیلڈنگ پوزیشن سے خوش نہیں تھے اور اسی معاملے پر ایک دوسرے سے الجھتے نظر آئے۔

اس سے قبل یہ معاملہ مزید شدت اختیار کرتا، محمد شامی اور کلدیپ یادو نے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

واضح رہے کہ آج پرتھ ٹیسٹ کے آخری دن آسٹریلیا نے بھارت کے بقیہ پانچ کھلاڑیوں کو 28 رنز پر چلتا کر کے پوری ٹیم کو 140 رنز پر ٹھکانے لگا دیا اور میچ میں 146رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کردی۔