The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وزیراعظم کا فواد چوہدری پر بطور وزیر مکمل اعتماد
اسلام آباد: کابینہ کے دو اراکین کے مابین وزیر اطلاعات و نشریات کے منصب کے حوالے سے سامنے آنے والے تنازع کے کئی دن بعد بالآخر وزیر اعظم عمران خان نے باقاعدہ طور پر موجودہ وزیر فواد حسین چوہدری پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا۔

وزیراعظم سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کو ایک خط ارسال کیا جس میں انہیں اپنی وزارت کے معاملات اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن اور پاکستان ٹیلی ویژن کو بہتر بنانے کے لیے ان  میں کی جانے والی اصلاحات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشیدکیلئے اپنی وزارت چھوڑنے کو تیار ہوں، فواد چوہدری کی پیشکش

جس کے جواب میں فواد چوہدری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات کو ذرائع ابلاغ کےتمام معاملات میں سربراہی کردار ادا کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت وزارت اطلاعات کو ہر ممکن حمایت اور وسائل فراہم کرے گی تا کہ بیرونِ ملک پاکستان کا بہتر امیج اور حکومت کا اصلاحاتی ایجنڈا برائے تبدیلی پیش کیا جائے۔

خیال رہے کہ 8 دسمبر کو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ایک ویڈیو لیک ہو کر منظر عام پر آئی تھی جس میں ان کا مائیک کھلا رہ جانے کے سبب صحافی سے سرگوشی میں کیے جانے والے دعوے نے ہل چل مچادی تھی۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم  نے انہیں وزیر اطلاعات بننے کی پیشکش کی جس کے بعد فواد چوہدری پر اعتماد کا اظہار ان کے منصب کے لیے ضروری ہوگیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں: حکومت کو کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں ، فواد چوہدری

شیخ رشید احمد کا متنازع بیان متعدد نجی چینلز نے نشر کیا ، جس میں وہ مائیک کھلے رہ جانے سے بے خبر لاہور میں  ایک پریس کانفرنس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے سنائی دیے۔

ان کا دعویٰ تھا کہ وزیر اعظم نے انہیں 4 مرتبہ وزارت اطلاعات سنبھالنے کی پیشکش کی تھی۔

یہ خبر 19 دسمبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔