The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پیپلز پارٹی کا جوابی ردعمل، عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے درخواست جمع
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے درخواستیں الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں۔

پیپلز پارٹی کے وفد نے سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے 100 روز میں عوام کیلئے ریلیف نہیں

بعد ازاں پی پی پی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سے عمران خان اور ان کی ہمشیرہ کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے درخواستیں کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جتنے بھی انتخابات میں حصہ لیا ان سب کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں، 'ہم عمران خان کی بیرون ملک میں جائیداد ثابت کریں گے‘۔

مزید پڑھیں: ‘تحریک انصاف کو وعدوں کی تکمیل کیلئے آئی ایم ایف کا سہارا لینا ہوگا‘

فرحت اللہ باہر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو اب تک صرف ٹیکس کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی اور سیاسی طریقے سے ثابت کریں گے کہ یکطرفہ احتساب ہو رہا ہے۔

پی پی پی کی جانب سے جہانگیر ترین کے کاروبار کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے بھی درخواست دی گئی۔

فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ’ہم حکومت اور اپوزیشن میں تمام لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں، سب کا ایک ہی قانون کے تحت احتساب ہونا چاہیے‘۔