The Dawn News - Sport

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کا نیا عالمی ریکارڈ
فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے رواں سال منعقدہ ورلڈ کپ کے نشریاتی اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق اس سال عالمی کپ کو دنیا کی آدھی سے زائد آبادی نے دیکھا۔

عالمی کپ رواں سال 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں منعقد ہوا تھا جسے ساڑھے 3 ارب سے زائد لوگوں (3.572 ارب) نے دیکھا اور یہ تعداد ملک کی آدھی آبادی سے زیادہ ہے۔

دنیا بھر میں رواں سال 3.2 ارب لوگوں نے ٹی وی فٹبال ورلڈ کپ کو دیکھا جبکہ 30 کروڑ 97 لاکھ افراد نے گھر کے بجائے ریسٹورنٹ، بار یا دیگر عوامی مقامات پر میچ دیکھنے کو ترجیح دی جس سے ورلڈ کپ دیکھنے والوں کی تعداد میں 9.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اعدادوشمار کے مطابق 15 جولائی کو کروشیا اور فرانس کے درمیان منعقدہ ورلڈ کپ فائنل کو دنیا بھر میں مجموعی طور پر 1.12 ارب لوگوں نے دیکھا۔

ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 64 میچ کھیلے گئے جس میں براہ راست میچ دیکھنے والوں کی اوسط تعداد 19 کروڑ 10 لاکھ تھی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 2014 میں برازیل میں منعقدہ عالمی کپ میں 1.95 ارب لوگوں نے کم از کم 30 منٹ تک براہ راست میچ ٹی وی پر دیکھا تھا لیکن 2018 میں اس تعداد میں اضافہ دیکھا گیا اور مجموعی طور پر ڈھائی ارب افراد نے کم از کم آدھے گھنٹے تک عالمی کپ دیکھا۔

واضح رہے کہ روس میں منعقد عالمی کپ میں فرانس نے فائنل میں کروشیا کو 2-4 سے شکست دے کر ایک مرتبہ پھر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔