The Dawn News - Sport - Cricket

عباس جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر
پاکستان کرکٹ ٹیم دورہِ جنوبی افریقہ پر فٹنس مسائل کا شکار ہے اور جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ باؤلر محمد عباس کی شرکت مشکوک ہے اور ممکنہ طور پر پہلے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا لیکن سیریز کے پہلے میچ سے قبل ہی پاکستانی ٹیم انجری مسائل کا شکار ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان فاسٹ باؤلنگ اٹیک کے اہم ستون محمد عباس کندھے کی انجری سے چھٹکارا حاصل نہ کرسکے جس کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے اور ذرائع کے مطابق وہ پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

سنچورین ٹیسٹ میں عباس کی عدم شرکت پاکستان کے لیے کسی بڑے دھچکے سے کم نہیں کیونکہ فاسٹ باؤلر پاکستان کی فتح میں مرکزی کردار ادا کرتے رہے ہیں اور جنوبی افریقہ کی وکٹوں پر وہ بہت سازگار ثابت ہو سکتے تھے۔

ذرائع کے مطابق عباس کے انجری سے صحتیاب نہ ہونے کے سبب جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی  باؤلنگ لائن محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی پر انحصار کرے گی جبکہ لیگ اسپنر یاسر شاہ اسپن ڈپارٹمنٹ سنبھالیں گے۔

بیٹنگ لائن کی بات کی جائے تو محمد حفیظ کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد امام الحق کے ساتھ فخرزمان اننگز کا آغاز کریں گے۔

مڈل آرڈر کی ذمے داری حارث سہیل، اظہرعلی، اسد شفیق اور بابر اعظم پر ہو گی۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی ٹیسٹ سیریز کے دوران جنوبی افریقہ کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کےمطابق احسان مانی سنچورین میں پہلا ٹیسٹ دیکھنے کے ساتھ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دیں گے۔