The Dawn News - World - Asia

جاپان کی آبادی میں 2018 میں ریکارڈ کمی
جاپان کو آبادی کے حوالے سے بزرگ افراد پر مشتمل ملک قرار دیا جاتا ہے جبکہ 2018 میں تاریخ کی کم ترین شرح پیدائش ریکارڈ کی گئی جس سے آبادی میں کمی آئی۔

امریکی نشریاتی ادارے (سی این این) کی رپورٹ کے مطابق جاپانی حکومت کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ رواں برس آبادی میں زبردست کمی ہوئی ہے۔

وزارت صحت، لیبر اور ویلفیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق 2018 میں آبادی میں کمی کے ساتھ 9 لاکھ 21 ہزار ریکارڈ ہوئی جو 1899 سے اب تک کی کم ترین شرح ہے۔

جاپان کی آبادی میں 2017 کے مقابلے میں 25 ہزار نفوس کی کمی آئی ہے اور یہ تعداد تیسرے سال بھی 10 لاکھ کی حد کو عبور نہ کرسکی۔

دوسری جانب 2018 میں اموات کی شرح نے بھی جنگ عظیم کے بعد بننے والے 13 لاکھ 69 ہزار ریکارڈ کو چھوا جس سے آبادی میں 4 لاکھ 48 ہزار کی کمی آئی۔

خیال رہے کہ جاپان کو مجموعی آبادی کی 20 فیصد 65 سال سے زائد عمر پر مشتمل ہونے پر ‘سپر ایجڈ’ ملک قرار دیا جاتا ہے تاہم رواں برس 12 کروڑ 40 لاکھ مجموعی آبادی تھی لیکن 2065 تک مجموعی آبادی 8 کروڑ 80 لاکھ تک کم ہونے کا امکان ہے۔

حکومتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے 2060 تک ملک کی آبادی کو 10 کروڑ سے کم ہونے سے بچانا چاہتے۔

حکومت نے 2017 میں اعلان کیا تھا کہ 3 سال سے 5 سال کی عمر کے بچوں کی اسکول کی تعلیم اور 2 برس سے کم عمر غریب بچوں کے لیے مجموعی طور پر 18 ارب ڈالر پیکیج دیا جائے گا۔