The Dawn News - Pakistan - Punjab

گھی اور تیل کے 61 برانڈز مضرِ صحت قرار
لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) نے مارکیٹ سے 47 ہزار 2سو 33 لیٹر گھی اور کوکنگ آئل کو ضبط کرتے ہوئے 61 برانڈز کو کھانے پکانے کے استعمال کے لیے نامناسب قرار دے دیا۔

صوبائی فوڈ ریگولیٹری باڈی کی جانب سے کھانے کے گھی اور تیل کے لیے گئے نمونے کے نتائج جاری کردیے گئے۔

پی ایف اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان کا کہنا تھا کہ نمونے حاصل کرنے کا مقصد مطلوبہ غذائیت کی موجودگی اور معیار کی تصدیق کرنا تھا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں 2020 تک بناسپتی گھی پر مکمل پابندی کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ اس تصدیق کے دوران تیل اور گھی کے 61 برانڈ معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہے جبکہ 118 معیار پر پورا اترے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی غذائی اشیا کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا اور کسی کو غیر معیاری مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

تاہم انہوں نےبتایا کہ 88 برانڈز کا جائزہ تکمیل کے مراحل میں ہے اور اسے جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے اب تک لاہور زون سے 29 ہزار 99 لیٹرز، راولپنڈی زون سے 15 ہزار 6سو 61 لیٹرز اور جنوبی زون سے 2 ہزار 4سو 73 لیٹرز کو ہٹا دیا۔

صوبے بھر میں نمونے لینے کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے ٹیموں نے کمپنیوں کے نمائندوں کی موجودگی میں مارکیٹ سے تیل اور گھی کے 267 نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے حاصل کیے۔

وہ گھی اور کھانے پکانے کا تیل جو حفاظت اور معیار کے پیمانے پر پورا اترنے میں ناکام رہے، ان میں عابد کوہ نور بناسپتی، امبر بناسپتی، اپنا بناسپتی، اپنا کنولا آئل، اریج پریمیئم بناسپتی، عاطف بناسپتی، عطیہ بناسپتی، بدر کوکنگ آئل، بہترین بناسپتی، کرسپو ویجیٹیبل آئل، دعوت کوکنگ آئل، انعام کوکنگ آئل، فیضی بناسپتی، گائے کنولا کوکنگ آئل، گائے کوکنگ آئل، گائے سن فلاور کوکنگ آئل، غوثیہ بناسپتی، غوثیہ کنولا آئل، گولڈ رحمت بناسپتی، حور کنولا آئل، حور کوکنگ آئل، حور سن فلاور آئل، اتحاد کوکنگ آئل، کامیاب کوکنگ آئل، کامران بناپستی، کاروان بناسپتی، کوثر کنولا آئل، کوثر کوکنگ آئل، کھجور کوکنگ آئل، کسان کوکنگ آئل (سن فلاور)، لائوز کوکنگ آئل، ممتا بناسپتی، مجاہد کوکنگ آئل، نعمت کنولا آئل، نیچرلے کوکنگ آئل، نائس بناسپتی، نرالا بناسپتی، اولیو پریمیئم کنولا آئل، اولیو پرمیئم سن فلاور آئل، قرنی بناسپتی، راحت بناسپتی گھی، سیزنز فرائنگ آئل، ستارہ کوکنگ آئل، سویا سپریم بناسپتی، سلطان سن فلاور آئل، زرین بناسپتی، چاند بناسپتی، ایلا کوکنگ آئل، ایولن ویجیٹیبل بناسپتی، ایولن ویجیٹیبل کوکنگ آئل، فوجی کوکنگ آئل، گولڈن سن بناسپتی، گولڈن سن کوکنگ آئل، اتحاد بناسپتی، کھجور بناسپتی، لائوز بناسپتی، مدنی کوکنگ آئل، شمیم بناسپتی، سلطان کنولا آئل، سلطان کوکنگ آئل اور ذائقہ کوکنگ آئل شامل ہیں۔
علاوہ ازیں ایک اور کارروائی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پنجاب پیور فوڈ ریگولیشن کے معیار پر پورا نہ اترنے پر فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان شہر میں گورمے فوڈز کے 5 پروڈکشن یونٹس سربمہر کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: دیسی گھی کے یہ 11 فائدے معلوم ہیں؟

اتھارٹی کی ٹیموں نے حلال سرٹیفکیٹ فراہم کرنے میں ناکامی پر گورمے فائیو اسٹارز کے مشروبات کے سیکشن کو سربمہر کردیا جبکہ اس موقع پر شربت کے کمروں کے ٹیکنوں کے اطراف زنگ آلود فلٹرز، بدبودار ماحول اور صفائی کے ناقص انتظامات بھی دیکھے۔

اس کے علاوہ سیالکوٹ میں انتظامیہ کی ہدایت پر پورا نہ اترنے، کھانے کو بہتر انداز میں محفوظ نہ رکھنے، غیرمناسب فریرز اسٹوریج اور کولڈ اسٹوریج میں کچے اور پکے گوشت کو ایک ساتھ رکھنے پر گورمے ہجویری فوڈز کو بند کردیا۔

ٹیموں کی جانب سے ملتان میں اے این سی فوڈز گورمے پر بھی چھاپہ مارا گیا اور غیر مناسب لیبلنگ اور نسوار کے استعمال پر سربمہر کردیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب پی ایف اے ایکٹ کی خلاف ورزی پر لاہور کی بھوبٹھیاں چوک پر گورمے فوڈز کے کچن سیکشن کو سیل کردیا۔

یہ خبر 27 دسمبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی