The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وزیر اعظم نے سیالکوٹ سے نئی نجی ایئرلائن کے آغاز کی منظوری دے دی
وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے ایک نئی نجی ایئرلائن چلانے کی منظوری دے دی۔

عمران خان سے وزیر اعظم ک معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار، نجی ایئرلائن ایئرسیال کے چیئرمین فضل جیلانی اور سیالکوٹ کی تاجر برادری کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے نجکاری اور ایوی ایشن میاں محمد سومرو بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: برٹش ایئرویز کا 10 سال بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

یہ ایئرلائن سیالکوٹ کی تاجر برادری کے تعاون سے شروع ہوگی، ایئرلائن کے آغاز میں معاونت فراہم کرنے پر تاجر برادری نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تاجر برادری کا ایئرلائن سروس کے آغاز کا فیصلہ خوش آئند ہے، ایئرلائن کے آغاز سے خطے میں روزگار اور کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ سرمایہ کاری کا اہم مرکز بن رہا ہے، یہاں مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت تاجر برادری کے لیے جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے، تاجر برادری مزید تجاویز پیش کرے، حکومت سنجیدگی سے غور کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایمریٹس ایئرلائن کا پاکستان میں اے380 کی پرواز کے آغاز کا اعلان

ملاقات کے دوران سیال ایئرلائن کے چیئرمین فضل جیلانی نے کہا کہ ایئرلائن آئندہ برس فعال ہوجائے گی، حکومتی سرپرستی فراہم کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔

اس موقع پر وزیر ایوی ایشن میاں محمد سومرو نے کہا کہ نئی ایئرلائن کا فضائی آپریشن ایوی ایشن کے لیے خوش آئند ہے۔