The Dawn News - Sport - Cricket

امپائر کے فیصلے پر برہمی، آئی سی سی کی آرتھر کے خلاف کارروائی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں تھرڈ امپائر سے خراب رویہ اختیار کرنے پر پاکستانی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ایک منفی پوائنٹ ایوارڈ کردیا۔

سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو فتح کے لیے 149رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں وہ صفر پر ہی پہلے اوپنر سے محروم ہو گئی۔

مزید پڑھیں: سرفراز اور ڈیو پلیسی نے مل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان کو جلد ہی دوسری کامیابی حاصل کرنے کا موقع ملا لیکن فخر زمان نے کیچ ڈراپ کر کے پاکستانی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا لیکن اگلے ہی اوور اظہر علی ڈین ایلگر کا کیچ لے کر پاکستان کو اہم کامیابی دلا دی۔

میچ کے 9ویں اوور میں ڈین ایلگر سلپ میں اظہر علی کو کیچ دے بیٹھے البتہ جنوبی افریقی بلے باز کو گیند زمین پر گرنے کا شبہ ہوا جس کے سبب تھرڈ امپائر سے رابطہ کیا گیا۔

ری پلے سے واضح تھا کہ اظہر علی نے گیند کو زمین پر گرنے سے قبل ہی تھام لیا لیکن پاکستانی ٹیم سمیت میدان میں موجود تمام ہی افراد اس وقت دنگ رہ گئے جب ٹی وی امپائر نے ایلگر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

ضرور پڑھیں: پاکستانی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں جھگڑے کی تردید

جنوبی افریقی بلے باز کو ناٹ آؤٹ قرار دیے جانے پر قومی بلے بازوں کی کارکردگی سے نالاں پاکستانی کوچ مکی آرتھر کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انہوں نے ٹی وی امپائر جو ولسن کے کمرے میں جا کر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے فیصلے پر سوالات اٹھائے اور پھر غصے میں کمرے سے باہر آ گئے۔

تھرڈ امپائر جو ولسن نے میچ ریفری کو پاکستانی ٹیم کے کوچ کے خراب رویے کی شکایت کی۔

امپائر کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرنے پر آرتھر آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے اور میچ کے اختتام پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 6وکٹوں سے شکست

میچ ریفری ڈیوڈ بون نے آرتھر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا اور پاکستانی ہیڈ کوچ نے اپنی غلطی کو تسلیم کر لیا جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

آئی سی سی  کی جانب سے مکی آرتھر کو سرزنش کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے۔