The Dawn News - Sport - Cricket

نسل پرستانہ جملے کسنے پر شائقین کو میلبرن اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میلبرن میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان بھارتی ٹیم پر نسل پرستی پر مبنی جملے کسنے والے تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔

میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم کے مشہور ’بے 13‘ سے کچھ شائقین نے بھارتی کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے آوازیں کسیں کہ ’ہمیں اپنا ویزا دکھاؤ‘ جبکہ اسٹیڈیم کے مختلف حصوں سے بھارتی شائقین نے بھی شکایت کی کہ انہیں بھی نسل پرستانہ جملے کسے گئے۔

مشہور کرکٹ ویب سائٹ 'کرک انفو' نے جملے کسنے والے شائقین کی ویڈیو کرکٹ آسٹریلیا کو فراہم کی، جنہوں نے یہ ویڈیو وکٹوریہ پولیس اور گراؤنڈ کی مینجمنٹ کو فراہم کردی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے میچز میں شائقین، کھلاڑیوں یا اسٹاف کی جانب سے کسی بھی قسم کی تضحیک یا نسل پرستانہ حرکت کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے اور شائقین اس حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت اسٹیڈیم اسٹاف یا سیکیورٹی سے کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم کی سیکیورٹی اور وکٹوریا پولیس نے ایک خاص حصے میں موجود شائقین کے رویے کا جائزہ لینے کے بعد انہیں نامناسب رویے کا مظاہرہ کرنے پر اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم میچ کے بقیہ حصے میں بھی شائقین کے رویے کا جائزہ لیتے رہیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیڈیم میں داخلے اور ٹکٹ دینے کی شرائط میں واضح طور پر نسل پرستانہ جملوں سمیت کسی بھی قسم کے نامناسب رویے کا مظاہرہ نہ کرنے کا انتباہ دیا ہوا ہے اور ایسا کرنے کی صورت میں واضح طور پر درج ہے کہ مذکورہ فرد کو اسٹیڈیم سے باہر نکالنے سمیت طویل عرصے تک اس کے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے۔