The Dawn News - Sport - Cricket

احسان مانی کی قومی ٹیم سے ملاقات، کپتان و کوچ پر اظہار اعتماد
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے جنوبی افریقہ میں پاکستانی ٹیم منیجمنٹ اور کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر کے درمیان صلح کرا دی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ناقص بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والی پاکستانی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں: کوچ مکی آرتھر اور کھلاڑیوں کے درمیان کوئی بدنظمی نہیں ہوئی، ٹیم انتظامیہ

میچ میں قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کی غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ پر کوچ مکی آرتھر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد، اظہر علی اور شفیق کو کھری کھری سنائی تھی، جبکہ اس دوران کھلاڑیوں اور کوچ کے درمیان گرما گرمی کی باتیں بھی سامنے آئی تھیں۔

البتہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کرنے سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں اور کوچ کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

میچ کے بعد جنوبی افریقہ میں ہی موجود چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ سے ملاقات کر کے سیریز کے اگلے میچ کے لیے حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز اور ڈیو پلیسی نے مل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

چیئرمین نے مسلسل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو پرفارمنس بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

احسان مانی نے کھلاڑیوں خصوصاً بلے بازوں کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کپتان کے ساتھ ساتھ کوچ مکی آرتھر پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔

احسان مانی نے کہا کہ ٹیم تنقید کے بجائے کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھے اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرے۔

اس موقع پر مکی آرتھر نے کہا کہ کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور امید ہے کہ اگلے میچز میں اچھا پرفارم کر کے سیریز اپنے نام کر لیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 6وکٹوں سے شکست

احسان مانی نے اس دوران ٹیم منیجر طلعت علی سے بھی ملاقات کی اور پاکستان ٹیم کی خبریں ڈریسنگ روم سے باہر آنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں مدمقابل ہوں گے۔