The Dawn News - Sport - Cricket

بھارت نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست دے دی
بھارت نے آسٹریلیا کو 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں 137 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔

میلبون میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز آسٹریلیا نے 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کھیل کا آغاز کیا تو اس کا اسکور 8 وکٹوں پر 258 رنز تھا۔

بارش نے میزبان آسٹریلیا کو یقینی شکست سے بچانے کی امید ضرور پیدا کی تھی لیکن کھانے کے وقفے تک کھیل شروع کر دیا گیا۔

بھارت کے فاسٹ باؤلر بھمرا اور ایشانت شرما نے آسٹریلیا کی باقی ماندہ 2 وکٹوں کو حاصل کرکے باآسانی فتح حاصل کی۔

آسٹریلیا  کی جانب سے اس میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پیٹ کمنز 63 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے دن کے پہلے بلے باز تھے جس کے بعد ناتھن لائیون بھی پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پجارا کی سنچری، میلبرن ٹیسٹ میں بھارت کی پوزیشن مضبوط

کمنز اور لائیون نے اسکور میں محض 3 رنز کا اضافہ کیا اور یوں پوری ٹیم 399 رنز کے ہدف کو حاصل کرنے کی تگ و دو میں 261 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

لائیون 7 رنز بنا کر شرما کی وکٹ بنے جبکہ ہیزل ووڈ بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر کھڑے رہے۔

بھارت کے بھمرا اور جدیجا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، محمد شامی اور ایشانت شرما نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

باکسنگ ڈے میچ کی دونوں اننگز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 وکٹیں حاصل کرنے والے بھارتی فاسٹ باؤلر بھمرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔