The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پولیو ویکسین پینے اور نشان زدہ انگلیوں والے بچوں کی تعداد میں واضح فرق کا انکشاف
اسلام آباد: ملک بھر میں تیسرے فریق کےذریعے کروائے گئے آڈٹ کے مطابق رواں برس ضلعی انتظامیہ کی جانب سے  پولیو ویکسین پلانے کی تعداد کے دعووں اور نشان زدہ انگلیوں والے بچوں کی تعداد میں بہت زیادہ فرق دیکھنے میں آیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں وزیر صحت کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کروائے گئے تحریری جواب میں یہ بات سامنے آئی کہ پولیو ویکسینز پینے والے بچوں کے فراہم کردہ اعداد و شمار اور آڈٹ میں نشان زدہ  انگلیوں والے بچوں کی تعداد میں 10 فیصد سے زائد فرق موجود ہے۔

جمع کروائے گئے تحریری جواب میں یہ  بات بھی سامنے آئی کہ پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے اعداد و شمار کے مطابق  جنوری میں ملک گیر انسداد پولیو مہم کے دوران 98 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، لیکن آڈٹ کے ذریعے یہ انکشاف سامنے آیا کہ صرف 88 فیصد بچوں کو ویکسین پلائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: انسداد پولیو مہم: 4 لاکھ بچے ویکسینیشن سے محروم

یہی معاملہ فروری میں پیش آیا جب 98 فیصد بچوں کو ویکسین پلانے کے اعداد و شمار فراہم کرے گئے لیکن آڈٹ کے مطابق یہ تعداد 89 فیصد رہی۔

تاہم مارچ، مئی اور اگست میں  ملک کے کچھ حصوں میں ہونے والی پولیو مہم کے نتائج کچھ بہتر رہے البتہ ستمبر، نومبر کے درمیان ملک گیر مہم پولیو ٹیمز نے ایک مرتبہ پھر 97 اور 98 فیصد بچوں کو ویکسین پلانے کا دعویٰ کیا جبکہ آڈٹ کے دوران بچوں کی تعداد 93 فیصد رہی۔

اس سلسلے میں پولیو پروگرام کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ جب کسی بچے کو پولیو ویکسین پلائی جاتی ہے تو اس کی انگلی پر لگایا گیا سیاہی کا نشان ایک ہفتے تک قائم رہتا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں پولیو ویکسین سے انکار کے واقعات میں 25 فیصد اضافہ

چنانچہ آزادانہ طور پر کیے گئے سروے جسے پوسٹ کیمپین مانیٹرنگ بھی کہا جاتا ہے، میں  ہر تیسرے یا چوتھے بچے کی انگلیوں پر پولیو ویکیسین کے نشان کا معائنہ کیا گیا جبکہ پولیو ٹیمز  نے دعویٰ کیا کہ ان کی کوالٹی بہتر نہیں تھی جس کی وجہ سے وہ جلدی مٹ گئی۔

مذکورہ معاملہ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو  کے خاتمے، بابر بن عطا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں اٹھایا گیا ، جن کا کہنا تھا کہ انہیں پولیو ٹیمز کی جانب سے ویکسین ضائع کرنے  اور قطرے پلائے بغیر بچوں کی انگلیوں پر نشان لگانےکی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ تر ضلعی سربراہان دعویٰ کرتے ہیں انہوں نے 98 فیصد ٹارگٹ حاصل کرلیا ، لیکن اگر مہم اتنی کامیابی سے کی جاتی ہےتو پولیو وائرس اب تک ملک کے بڑے شہروں کے نکاسی آب میں کیوں پایا جاتا ہے۔