The Dawn News - World - America Europe

سابق امریکی کمانڈر کا افغانستان سے فوج کے انخلا پر خدشات کا اظہار
افغانستان کے سابق اعلیٰ امریکی کمانڈر کا کہنا ہے کہ 14 ہزار امریکی فوجیوں میں سے آدھی تعداد کو واپس بلانے کے فیصلے سے طالبان کو 17 سالہ جنگ کے بعد ہونے والے امن معاہدے میں فائدہ پہنچے گا۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق جنرل (ر) اسٹین لے مک کرسٹل کا کہنا ہے کہ امریکا نے بنیادی طور پر ہمارے پاس موجود سب سے بڑا فائدہ اٹھانے والا نقطہ کھودیا ہے۔

ان کی یہ رائے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پینٹاگون کو آئندہ 6 ماہ میں ہزاروں امریکی فوج واپس بلانے کے لیے منصوبہ تیار کرنے کے احکامات کے پیش نظر سامنے آیا۔

دفاعی سیکریٹری جم میٹس نے اپنے استعفے میں بھی ان احکامات کا ذکر کیا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکا کی فوجی انخلا کی تردید، طالبان اور واشنگٹن مؤقف پر ڈٹ گئے

واضح رہے کہ آج 31 دسمبر جم میٹس کا اپنے عہدے پر آخری دن ہے۔

امریکا اور نیٹو نے اپنے کمبیٹ مشن کے اختتام کا اعلان 2014 میں کیا تھا تاہم ان کے فوجی اہلکار اس کے بعد بھی وہاں موجود رہے جنہوں نے داعش اور طالبان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں اور افغان فوج کو ٹریننگ دی۔

اے بی سی نیوز کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ طالبان کو بتادیں کہ ہم اس تاریخ کو جارہے ہیں، یا اپنی فوج کم کر رہے ہیں یا ہماری قوت کم ہوگی تو انہیں یہ معاہدہ ختم کرنے کا موقع ملے گا‘۔

سابق امریکی کمانڈر کا کہنا تھا کہ انہیں فکر ہے کہ اس فیصلے سے افغان عوام کا امریکا اور اس کے اتحادیوں پر اعتبار بھی ختم ہوجائے گا۔

ایک سال تک امریکا اور نیٹو افواج کی قیادت کرنے والے مک کرسٹل کا کہنا تھا کہ ’ہم نے انہیں حیرت میں ڈال دیا ہے‘۔

ٹرمپ انتظامیہ میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ وہ سچ بولتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے افغانستان سے فوج واپس بلانے کی تردید کر دی

ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ میرے لیے بہتر ہے کہ میں عوام کے لیے کام کروں جو میرے خیال میں دیانت دار ہیں ‘۔

ڈونلڈ ٹرمپ بد اخلاق ہیں کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہاں میرے خیال میں وہ ہیں‘۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب مک کرسٹل نے کسی امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اس سے قبل انہوں نے ایک میگزین کے آرٹیکل میں امریکی صدر، نائب صدر سمیت انتظامی حکام کے حوالے سے سخت ریمارکس دیے تھے جس پر امریکی صدر نے ان کا جون 2010 میں استعفیٰ منظور کیا تھا۔