The Dawn News - Sport

مے ویدر نے جاپانی باکسر کو صرف 2منٹ میں ناک آؤٹ کردیا
معروف امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے نئے سال کے آغاز سے قبل منعقدہ نمائشی فائٹ میں جاپان کے کک باکسنگ چیمپیئن تینشن ناسوکاوا کو محض دو منٹ میں تکنیکی بنیادوں پر ناک آؤٹ کر کے شکست دے دی۔

جاپان میں نئے سال کے آغاز سے قبل منعقدہ اس فائٹ کا جہاں باکسنگ شائقین کافی شدت سے انتظار کر رہے تھے وہیں ماہرین نے اس فائٹ کو ایک عجیب و غریب مقابلہ قرار دیا تھا کیونکہ مے ویدر باکسنگ کے چیمپیئن ہیں جبکہ ناسوکاوا کک باکسنگ کے چیمپیئن ہیں اور دونوں کھیلوں کے مختلف قوانین کے سبب اس مقابلے کے لیے ریٹائرڈ مے ویدر کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا۔

41سالہ مے ویدر کا اپنے سے آدھی عمر کے کک باکسر سے مقابلہ تو تھا لیکن مقابلے کے لیے پہلے سے ہی سخت قوانین مرتب کر دیے گئے تھے اور جاپانی اسٹار کو متنبہ کردیا گیا تھا کہ میچ کے دوران وہ صرف باکسنگ کریں گے اور اگر انہوں نے کک مارنے کی کوشش کی تو انہیں 5ملین ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

تینشن ناسوکاوا امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر کا مکا کھانے کے بعد گر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

فائٹ کی ابتدا میں ایسے لگا کہ شاید مے ویدر اسے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور ہلکے پھلکے مکوں سے فائٹ کا آغاز کیا لیکن پھر انہوں نے اپنے روایتی انداز کو اپناتے ہوئے مکوں کی برسات کردی اور ایک منٹ بعد ہی 20سالہ باکسر زمین بوس ہو گئے۔

اپنے حریف کو جدوجہد کرتا دیکھ کر مے ویدر نے ناسوکاوا کے کھڑے ہوتے ہی ان پر دوبارہ سے مکوں کی برسات کردی اور چند لمحوں بعد ہی وہ دوبارہ رنگ میں پڑے ہوئے۔

اس میچ کے لیے رنگ میں کوئی ریفری نہیں تھا اور فاتح کا فیصلہ ناک آؤٹ یا تکنیکی ناک آؤٹ پر ہونا تھا۔

جب جاپانی کک باکسر کے ٹرینر نے اپنے شاگرد کو رنگ میں امریکی باسکر کے رحم و کرم پر دیکھا تو پہلے راؤنڈ کے اختتام سے ایک منٹ قبل ہی فوری طور پر فائٹ روک کر مقابلے کے خاتمے اور مے ویدر کی فتح کا اعلان کردیا۔

فائٹ جیتنے کے بعد مے ویدر نے کہا کہ یہ فائٹ تفریح سے بھرپور تھی، میں اب بھی ریٹائرڈ ہوں اور میرا باکسنگ رنگ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں اور میں نے یہ فائٹ محض جاپانی شائقین کو محظوظ کرنے کے لیے لڑی۔

اس فائٹ کے لیے دونوں فائٹرز کو کتنی رقم کی ادائیگی کی گئی اس کا اعلان تو نہیں کیا گیا لیکن رنگ میں دو منٹ کی فائٹ کے لیے اترنے والے مے ویدر نے اپنی ٹوئٹ میں عندیہ دیا کہ انہیں اس فائٹ کے عوض 9ملین ڈالرز کی خطیر رقم ادا کی گئی۔