The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وزیراعظم کی پی آئی اے کو منافع بخش ادارے بنانے کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے حکام کو پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت کر دی۔

ریڈیوپاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی آئی میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے بدانتظامی  اور کرپشن کے باعث بوجھ بن چکا ہے اور اس نقصان میں ٹیکس دہندگان بھی شریک ہیں۔

پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے پی آئی اے چیئرمین ارشد ملک کو کہا کہ قومی ائرلائن کو  جن نقصانات کا سامنا ہے ان پر قابو پانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹیل ملز اور پی آئی اے کی بحالی کے لیے حکمت عملی پر غور

وزیراعظم کو ادارے کی موجودہ صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کا مجموعہ خسارہ 414 اعشاریہ 3 ارب تک پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہ 194 گھوسٹ ملازمین سمیت 73 عملے کے افراد اور 7 پائلٹوں کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر، وزیرنج کاری اور ایوی ایشن محمد میاں سومرو، ائرفورس چیف ائر مارشل مجاہد انور، سینیٹر فیصل جاوید خان اور دیگر بھی شریک تھے۔

خیال رہے کہ پی آئی اے کو سات عالمی پروازوں اور اندرونی پروازوں میں اس وقت 500 ملین کے خسارے کا سامنا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے 28 دسمبر کو اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی بحالی کے لیے جامع حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے نومبر میں قومی ایئرلائنز کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی منظوری سے 17 ارب روپے فراہم کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے کے 5 پائلٹس میٹرک پاس تک نہیں، سی اے اے کا انکشاف

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے سپریم کورٹ بینچ کے سامنے انکشاف کیا تھا کہ پی آئی اے کے 7 پائلٹس کی تعلیمی قابلیت جعلی ہے، ان میں سے 5 افراد نے میٹرک تک نہیں کیا۔

اس موقع پر سی اے اے کے قانونی مشیر نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ تعلیمی بورڈ اور یونیورسٹیوں کے عدم تعاون کی وجہ سے ادارے کو ڈگریوں کے تصدیقی عمل میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا عدالت میں مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے بھی پائلٹس اور کیبن کریو سمیت اپنے دیگر ملازمین کا ریکارڈ فراہم کرنے میں سستی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 4 ہزار 3 سو 21 ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ 402 افراد کا تصدیقی عمل التوا کا شکار ہے۔

سماعت میں پی آئی اے کے ایک افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تقریباً 50 ملازمین کو اپنے دستاویزات فراہم نہ کرنے کی وجہ سے معطل کیا جاچکا ہے۔